BR100 Increased By (0.11%)
BR30 Decreased By (-0.26%)
KSE100 Increased By (0.12%)
KSE30 Increased By (0.09%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.45 (-0.79%)
BIPL 27.18 Increased By ▲ 0.29 (1.08%)
BOP 34.10 Increased By ▲ 0.41 (1.22%)
CNERGY 9.92 Decreased By ▼ -0.69 (-6.5%)
DFML 18.16 Increased By ▲ 0.11 (0.61%)
DGKC 207.00 Decreased By ▼ -2.90 (-1.38%)
FABL 100.18 Increased By ▲ 1.23 (1.24%)
FCCL 54.61 Increased By ▲ 0.87 (1.62%)
FFL 16.70 Increased By ▲ 0.24 (1.46%)
GGL 24.87 Increased By ▲ 1.05 (4.41%)
HBL 301.99 Decreased By ▼ -0.43 (-0.14%)
HUBC 219.15 Increased By ▲ 0.21 (0.1%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.06 (-0.57%)
KEL 7.42 Increased By ▲ 0.14 (1.92%)
LOTCHEM 29.35 Decreased By ▼ -0.30 (-1.01%)
MLCF 94.35 Decreased By ▼ -2.01 (-2.09%)
OGDC 316.40 Decreased By ▼ -1.82 (-0.57%)
PAEL 43.15 Increased By ▲ 1.38 (3.3%)
PIBTL 16.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 296.50 Decreased By ▼ -0.12 (-0.04%)
PPL 220.50 Increased By ▲ 0.33 (0.15%)
PRL 49.05 No Change ▼ 0.00 (0%)
SNGP 104.94 Decreased By ▼ -1.19 (-1.12%)
SSGC 28.17 Decreased By ▼ -0.97 (-3.33%)
TELE 8.80 Decreased By ▼ -0.02 (-0.23%)
TPLP 13.40 Increased By ▲ 0.89 (7.11%)
TRG 60.30 Increased By ▲ 0.08 (0.13%)
UNITY 10.44 Increased By ▲ 0.42 (4.19%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)
پاکستان

سرگودھا: شدید دھند کے باعث بس نہر میں جا گری، ایک ہی خاندان کے 14 افراد جاں بحق

  • خاندان اسلام آباد سے فیصل آباد ایک جنازے میں شرکت کے لیے جا رہا تھا
شائع اپ ڈیٹ

پنجاب ریسکیو 1122 کے مطابق ہفتے کو ضلع سرگودھا میں دھند کے باعث ٹریفک حادثے میں کم از کم 14 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے ۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسافروں سے بھری بس دھند کے باعث بے قابو ہو کر نہر میں جا گرا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے افراد کا ایک ہی خاندان سے تعلق ہے، یہ خاندان اسلام آباد سے فیصل آباد ایک جنازے میں شرکت کے لیے جا رہا تھا کہ شدید دھند کے باعث ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔

نو زخمی افراد کی شناخت حسنین (2 سال)، ثقلین (3 سال)، ظہیر (38 سال)، ممتاز (40 سال)، کاشف (32 سال)، ندیم (22 سال)، شمیم بی بی (55 سال)، نادیہ بی بی (45 سال) اور پروین بی بی (22 سال) کے ناموں سے ہوئی ہے۔

جاں بحق ہونے والے 14 افراد میں مشری خان (50 سال)، حلیمہ بی بی (65 سال)، یٰسین (65 سال)، سونیا بی بی (35 سال)، پٹھان بی بی (36 سال)، ہانیہ (2 سال)، ایمان فاطمہ (19 سال)، رانی بی بی (31 سال)، حاشر (2 سال)، وسیم عباس (30 سال)، حورین فاطمہ (21 سال)، انعم (2 سال)، حرم فاطمہ (4 سال) اور ثقلین (5 سال) شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 کے حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو اسپتال کوٹ مومن منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں بھی اسی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق حادثہ شدید دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

Comments

Comments are closed.