BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

کینیڈا اور برطانیہ : پی آئی اے نے مسافروں کیلئے ایئر ٹو ریل کی سہولت متعارف کروا دی

  • مسافر ایک ہی ٹکٹ پر ہوائی جہاز اور ٹرین کے سفر کی سہولت حاصل کرسکیں گے ، کینیڈا کے 28 اور برطانیہ کے 50 سے زائد شہروں تک رسائی ممکن ہوگی
شائع اپ ڈیٹ

پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ٹورنٹو اور برطانیہ کے مختلف مقامات کا سفر کرنے والے مسافروں کی سہولت کے لیے ریل کی سہولیات تک رسائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پی آئی اے نے کینیڈا اور برطانیہ کی مشہور ریل سروسز کے ساتھ ”ایئر ٹو ریل“ شراکت داری کا آغاز کیا ہے، جس سے مسافروں کو سفری سہولیات کا وسیع دائرہ کار میسر آئے گا۔

اس معاہدے کے تحت پی آئی اے کے مسافر اب فضائی سفر کے بعد ایک ہی ٹکٹ پر ٹرین کے ذریعے اپنی آخری منزل تک پہنچ سکتے ہیں اور انہیں علیحدہ سے بکنگ کروانے کی زحمت نہیں اٹھانی پڑے گی۔

ٹورنٹو پہنچنے والے مسافر ایئر لائن کی پارٹنر ریل سروس کے ذریعے کینیڈا کے 28 اہم شہروں تک جا سکیں گے۔ اسی طرح لندن اور مانچسٹر کا سفر کرنے والے مسافر ٹرین کے ذریعے برطانیہ کے 50 سے زائد شہروں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

بکنگ کے عمل کو مسافروں کے لیے آسان اور سہل بنا دیا گیا ہے، جہاں وہ پی آئی اے کے بکنگ دفاتر، رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹس، آفیشل ویب سائٹ اور موبائل ایپ کے ذریعے ریل ٹکٹ بک کروا سکتے ہیں۔

پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ اس اقدام سے مسافروں کا وقت اور محنت بچے گی کیونکہ وہ اب ہوائی ٹکٹ کے ساتھ ہی اپنی حتمی منزل تک کے لیے ٹرین کی بکنگ بھی کر سکیں گے۔

Comments

Comments are closed.