BR100 Decreased By (-0.16%)
BR30 Decreased By (-0.26%)
KSE100 Decreased By (-0.21%)
KSE30 Decreased By (-0.28%)
BAFL 56.30 Increased By ▲ 0.08 (0.14%)
BIPL 24.65 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
BOP 29.08 Decreased By ▼ -0.17 (-0.58%)
CNERGY 12.52 Increased By ▲ 0.13 (1.05%)
DFML 16.46 Decreased By ▼ -0.14 (-0.84%)
DGKC 184.38 Decreased By ▼ -1.14 (-0.61%)
FABL 92.13 Decreased By ▼ -0.54 (-0.58%)
FCCL 52.12 Increased By ▲ 0.05 (0.1%)
FFL 14.03 Increased By ▲ 0.02 (0.14%)
GGL 19.25 Increased By ▲ 0.14 (0.73%)
HBL 295.76 Decreased By ▼ -4.10 (-1.37%)
HUBC 200.15 Increased By ▲ 0.48 (0.24%)
HUMNL 9.38 Increased By ▲ 0.07 (0.75%)
KEL 6.05 Increased By ▲ 0.09 (1.51%)
LOTCHEM 26.38 Decreased By ▼ -0.22 (-0.83%)
MLCF 90.63 Decreased By ▼ -0.32 (-0.35%)
OGDC 306.12 Decreased By ▼ -2.54 (-0.82%)
PAEL 33.96 Increased By ▲ 0.23 (0.68%)
PIBTL 13.52 Decreased By ▼ -0.06 (-0.44%)
PIOC 235.46 Decreased By ▼ -1.15 (-0.49%)
PPL 218.94 Increased By ▲ 0.59 (0.27%)
PRL 93.07 Increased By ▲ 1.95 (2.14%)
SNGP 90.35 Decreased By ▼ -0.89 (-0.98%)
SSGC 23.06 Increased By ▲ 0.02 (0.09%)
TELE 7.17 No Change ▼ 0.00 (0%)
TPLP 12.38 Increased By ▲ 0.58 (4.92%)
TRG 55.29 Increased By ▲ 0.07 (0.13%)
UNITY 7.73 Increased By ▲ 0.08 (1.05%)
WTL 0.99 Decreased By ▼ -0.01 (-1%)
پاکستان

پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہازوں کی مشترکہ بحری مشق

  • پاک بحریہ کے جہازوں کا عمان کی بندرگاہ کا دورہ ، حکام کے مابین بحری امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس رہ نورد ، پی این ایس مددگار اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز کشمیر پر مشتمل بحری بیڑے نے عمان کی بندرگاہ سلطان قابوس (مسقط) کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بندرگاہ پہنچنے پر عمانی حکام نے پاکستانی بحری بیڑے کا پرتپاک استقبال کیا۔

دورے کے دوران مشن کمانڈر اور کمانڈنگ افسران نے عمانی بحریہ کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ مشن کمانڈر نے رائل نیوی آف عمان کے قائم مقام کمانڈر، ڈائریکٹر جنرل آپریشنز اینڈ پلانز، کمانڈر میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر کمانڈر سعید بن سلطان نیول بیس اور کمانڈنٹ سلطان قابوس نیول اکیڈمی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، بحری تعاون اور میری ٹائم سیکیورٹی میں شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمانی افسران نے پاکستانی جہازوں کا دورہ بھی کیا اور پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی۔ اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی اور مسقط میں موجود پاکستانی اسکول کے طلبہ کی بڑی تعداد نے بھی جہازوں کا معائنہ کیا۔

بندرگاہ کے دورے کے بعد پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہازوں نے عمانی بحریہ کے جہاز ’خصب‘ کے ساتھ مل کر بحری مشق ’پاسیج ایکسرسائز میں حصہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ان مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کی بحریہ کے درمیان مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا اور باہمی تجربات سے سیکھنا ہے۔ پاکستان اور عمان بحری پڑوسی ہیں اور ان کے درمیان اعلیٰ حکام کے دورے اور مشترکہ مشقیں باہمی تعلقات کا باقاعدہ حصہ ہیں۔

Comments

Comments are closed.