BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

پاکستان نیوی کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

  • مشقوں میں جدید میزائل سسٹمز، لوئٹرنگ میونیشن اور بغیر پائلٹ بحری جہازوں کی کارکردگی کو جانچا گیا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ نے بحیرہ عرب کے شمالی حصے میں ایک جامع مشق کے ذریعے اپنی آپریشنل تیاریوں اور جنگی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا جس میں بحری جنگ کے بدلتے ہوئے تقاضوں کے عین مطابق روایتی اور بغیر پائلٹ دونوں طرح کی صلاحیتوں کی نمائش کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان مشقوں کے دوران پاک نیوی نے جدید فضائی دفاعی نظام کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمودی لانچنگ سسٹم سے ایل وائی 80 (این) زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب لائیو فائر کیا۔ توسیع شدہ فاصلے پر فائر کیے گئے میزائل نے فضائی ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کیا.

مشقوں میں جدید میزائل سسٹمز، لوئٹرنگ میونیشن اور بغیر پائلٹ بحری جہازوں کی کارکردگی کو جانچا گیا جو پاکستان نیوی کی جدید جنگی تیاریوں کا واضح ثبوت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں جدید لوئٹرنگ میونیشن کے ذریعے سطحِ آب کے اہداف کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، لوئٹرنگ میونیشن نے درستگی کے ساتھ اہداف کو تباہ کر کے پاکستان نیوی کی پریسیژن اسٹرائیک صلاحیتوں کا واضح ثبوت فراہم کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کے دوران بغیر پائلٹ کے بحری جہاز(ان مینڈ سرفیس ویسل) کے کھلے سمندر میں کامیاب آزمائشی تجربات بھی کیے گئے جو خود مختار بحری ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔

ان تجربات نے اس پلیٹ فارم کی تیز رفتاری اور مشن کے لیے درکار پائیداری کے بہترین امتزاج کو ثابت کردیا ہے۔ مشقوں کے دوران دکھائی گئی اہم صلاحیتوں میں انتہائی چابکدستی ،درست نیویگیشن اور موسم کی سختیوں کو برداشت کرنے کی صلاحیت شامل ہیں۔

مشق کا مشاہدہ کمانڈر پاکستان فلیٹ نے کیا، پاکستان نیوی کی جدید نظاموں کے مؤثر استعمال کی بھرپور صلاحیت کو اجاگر کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، نشانِ امتیاز (ملٹری)، نے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور عملی قابلیت کو سراہا، پاکستان نیوی ہر صورت میں پاکستان کے بحری دفاع اور قومی سمندری مفادات کے تحفظ کو یقینی بناتی رہے گی۔

Comments

Comments are closed.