BR100 Decreased By (-0.54%)
BR30 Decreased By (-0.74%)
KSE100 Decreased By (-0.42%)
KSE30 Decreased By (-0.37%)
BAFL 56.47 No Change ▼ 0.00 (0%)
BIPL 24.75 Increased By ▲ 0.12 (0.49%)
BOP 29.93 Decreased By ▼ -0.19 (-0.63%)
CNERGY 12.80 Decreased By ▼ -0.18 (-1.39%)
DFML 18.19 Increased By ▲ 0.70 (4%)
DGKC 186.87 Decreased By ▼ -0.35 (-0.19%)
FABL 93.41 Decreased By ▼ -0.30 (-0.32%)
FCCL 51.18 Decreased By ▼ -0.47 (-0.91%)
FFL 14.40 Decreased By ▼ -0.09 (-0.62%)
GGL 18.84 Decreased By ▼ -0.20 (-1.05%)
HBL 301.98 Decreased By ▼ -1.80 (-0.59%)
HUBC 199.00 Increased By ▲ 0.04 (0.02%)
HUMNL 9.83 Decreased By ▼ -0.02 (-0.2%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.03 (-0.5%)
LOTCHEM 26.07 Decreased By ▼ -0.10 (-0.38%)
MLCF 89.90 Decreased By ▼ -1.33 (-1.46%)
OGDC 313.00 Decreased By ▼ -0.39 (-0.12%)
PAEL 34.90 Decreased By ▼ -0.34 (-0.96%)
PIBTL 14.37 Decreased By ▼ -0.34 (-2.31%)
PIOC 236.00 Decreased By ▼ -3.62 (-1.51%)
PPL 219.15 Decreased By ▼ -2.21 (-1%)
PRL 91.60 Increased By ▲ 0.38 (0.42%)
SNGP 90.76 Decreased By ▼ -0.11 (-0.12%)
SSGC 23.37 Increased By ▲ 0.07 (0.3%)
TELE 7.47 Decreased By ▼ -0.14 (-1.84%)
TPLP 12.14 Decreased By ▼ -0.42 (-3.34%)
TRG 55.20 Decreased By ▼ -0.59 (-1.06%)
UNITY 7.94 Decreased By ▼ -0.08 (-1%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)
کاروبار اور معیشت

ٹیکس قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر وسطی پنجاب میں دو شوگر ملز سیل

  • یہ انفورسمنٹ کارروائی سیلز ٹیکس ایکٹ1990 کے سیکشن سی 40 اور متعلقہ سیلز ٹیکس رولز کی دفعات کی خلاف ورزیوں کے بعد عمل میں لائی گئی
شائع اپ ڈیٹ

حکومت کی جانب سے ٹیکس قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے وسطی پنجاب میں واقع دو شوگر ملز کو قانونی تقاضوں کی سنگین خلاف ورزیوں پر سیل کردیا ۔

پریس ریلیز میں ایف بی آر نے کہا کہ یہ انفورسمنٹ کارروائی سیلز ٹیکس ایکٹ1990 کے سیکشن سی 40 اور متعلقہ سیلز ٹیکس رولز کی دفعات کی خلاف ورزیوں کے بعد عمل میں لائی گئی جن کے تحت شوگر سیکٹر کیلئے مانیٹرنگ، کنٹرول اور کمپلائنس کے لازمی انتظامات کئے گئے ہیں۔

یہ اقدام ایف بی آر کے اس پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ بالخصوص ہائی رسک سیکٹرز میں سیلز ٹیکس قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اورمسلسل عدم کمپلائنس میں ملوث ٹیکس دہندگان کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کئے جائیں ۔

ایف بی آر نے اس امر کا اعادہ کیا کہ تمام انفورسمنٹ اقدامات مکمل طور پر قانون کے مطابق، شفافیت اور مروجہ قانونی طریقہ کار کو یقینی بناتے ہوئے کیے جا رہے ہیں تاکہ سرکاری محاصل کا تحفظ کیا جا سکے اور قانون کی پابندی کرنے والے ٹیکس دہندگان کیلئے مساوی مسابقتی ماحول برقرار رکھا جا سکے۔

بورڈ نے رضاکارانہ کمپلائنس کی حوصلہ افزائی کے عزم کا بھی اعادہ کیا ہے جبکہ جان بوجھ کر عدم کمپلائنس اور ٹیکس قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت انفورسمنٹ کارروائیاں جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

Comments

Comments are closed.