BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
کاروبار اور معیشت

کپاس کی برآمدات سے متعلق معاملات اسٹیٹ بینک کے حوالے کردیے گئے

  • اس سلسلے میں وزارتِ تجارت نے ایس آر او (S.R.O. 2486(1)/2025) جاری کر دیا
شائع December 29, 2025 اپ ڈیٹ December 29, 2025 10:35am

وفاقی حکومت نے کپاس کی برآمدات کے معاملات ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) سے لے کر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سپرد کر دیے ہیں۔

اس سلسلے میں وزارتِ تجارت نے ایس آر او (S.R.O. 2486(1)/2025) جاری کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ امپورٹس اینڈ ایکسپورٹس (کنٹرول) ایکٹ، 1950 کے سیکشن 3 کے سب سیکشن (1) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے، وفاقی حکومت نے ایکسپورٹ پالیسی آرڈر، 2022 میں درج ذیل مزید ترامیم کرنے کی ہدایت کی ہے، یعنی:“

سیرئیل نمبر 9 کے کالم (4) میں یہ درج ہوگا کہ (i) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس کنٹریکٹ کی کل مالیت کا 1 فیصد بطور سیکیورٹی ڈپازٹ جمع کروانا ہوگا اور شپنگ دستاویزات کے ساتھ کسٹمز حکام کو اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اس کی تصدیقی دستاویز پیش کرنی ہوگی۔(ii) خریدار (امپورٹر) کی جانب سے ایک ناقابلِ واپسی لیٹر آف کریڈٹ کھولا جائے گا اور کنٹریکٹ شدہ مقدار کی شپمنٹ 180 دنوں کے اندر مکمل کرنا ہوگی۔ مقررہ وقت کے اندر کنٹریکٹ پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اس مقدار کے تناسب سے سیکیورٹی ڈپازٹ ضبط کر لے گا جو برآمد نہیں کی گئی ہو گی۔“

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

200 حروف