BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
پاکستان

قلات میں کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے چار دہشت گرد مار ڈالے

  • صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
شائع December 28, 2025 اپ ڈیٹ December 28, 2025 07:26pm

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں خفیہ اطلاعات پر ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران بھارت کی سرپرستی میں سرگرم تنظیم “فتنہ الہندستان” سے وابستہ چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائی 27 دسمبر کو علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر کی گئی۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا سراغ لگا کر مؤثر انداز میں کارروائی کی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چاروں دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ دہشت گرد علاقے میں سکیورٹی فورسز اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے سمیت متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ علاقے میں کسی بھی ممکنہ خطرے کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ فوج نے وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظوری سے نیشنل ایکشن پلان کے تحت “عزمِ استحکام” وژن کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

صدرِ مملکت نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنانے اور چار بھارتی سرپرست دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ غیر ملکی مداخلت سے پھیلنے والی دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری شدت سے جاری رہے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ایک علیحدہ بیان میں سکیورٹی فورسز کی کامیابی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فورسز نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس جدوجہد میں مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وزیراعظم نے ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ بھی کیا۔

Comments

200 حروف