BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

عالمی منڈی میں چاندی پہلی بار 77 ڈالر سے اوپر، سونا اور پلاٹینم بھی بلند سطح پر

  • اسپاٹ سونا 1.2 فیصد اضافہ سے ڈالر4,531.41 فی اونس پر رہا جبکہ اس نے پہلے ریکارڈ 4,549.71 ڈالر بھی چھوا
شائع اپ ڈیٹ

امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں کمی کی توقعات اور جغرافیائی سیاسی تناؤ کے باعث محفوظ سرمایہ کاری کی طلب میں اضافے کے نتیجے میں جمعہ کو چاندی کی قیمت پہلی بار 77 امریکی ڈالر کی سطح عبور کر گئی جبکہ سونا اور پلاٹینم بھی ریکارڈ بلندیوں پر پہنچ گئے۔

عالمی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت 7.5 فیصد اضافے سے 77.30 امریکی ڈالر پر پہنچ گئی جبکہ اس سے قبل آج ہی اس نے 77.40 ڈالر کی بلند ترین سطح کو چھو کر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ چاندی کی قیمتوں میں سال کی شروعات سے اب تک 167 فیصد کا غیر معمولی اضافہ ہو چکا ہے، جس کی بنیادی وجوہات رسد میں کمی، امریکہ کی جانب سے اسے انتہائی اہم معدنیات قرار دینا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے اس میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہے۔

اسپاٹ سونا 1.2 فیصد اضافہ سے ڈالر4,531.41 فی اونس پر رہا جبکہ اس نے پہلے ریکارڈ 4,549.71 ڈالر بھی چھوا۔ امریکہ میں فروری ڈیلیوری کے لیے سونے کے فیوچرز 1.1 فیصد اضافہ کے ساتھ 4,552.70 ڈالر پر بند ہوئے۔

زینر میٹلز کے نائب صدر اور سینئر میٹلز اسٹریٹیجسٹ، پیٹر گرانٹ نے کہا ہے ک ہ سنہ 2026 میں فیڈرل ریزرو کی جانب سے (شرحِ سود میں) مزید نرمی کی توقعات، ڈالر کی کمزوری اور بڑھتے ہوئے جغرافیائی و سیاسی تناؤ کی وجہ سے منڈیوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔ اگرچہ سال کے اختتام سے قبل منافع کے حصول کے لیے فروخت کا کچھ خطرہ موجود ہے، تاہم قیمتوں میں اضافے کا یہ رجحان بدستور مضبوط ہے۔

Comments

Comments are closed.