سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری
- ایک تولہ سونا 4 لاکھ 75، چاندی 8 ہزار کی بلند سطح سے متجاوز
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں ہفتے کو بھی قیمتی دھاتوں کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر کے اضافے سے 4533 ڈالر فی اونس کی ریکارڈ سطح پر جاپہنچا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2300 روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ 75 ہزار 662 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1972 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 7 ہزار803 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 73 ہزار 862 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 462 روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 8 ہزار روپے ki سطح عبور کرتے ہوئے 8 ہزار 407 روپے ہوگئی۔


Comments
Comments are closed.