BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
مارکٹس

عالمی منڈی میں سونے، چاندی اور پلاٹینم کی قیمتیں بلند ترین سطح پر

  • اسپاٹ سونا 0.6 فیصد اضافے سے 4,504.79 امریکی ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا
شائع اپ ڈیٹ

سونے، چاندی اور پلاٹینم کی قیمتیں جمعہ کو اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں کیونکہ سال کے اختتام پر مارکیٹ میں سرمائے کی کمی ، سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی، امریکی شرح سود میں مزید کٹوتیوں کی توقعات اور بڑھتی ہوئی جیو پولیٹیکل (جغرافیائی و سیاسی) کشیدگی نے قیمتی دھاتوں کی قیمتوں کو بڑھادی ہیں۔

اسپاٹ سونا 0.6 فیصد اضافہ کے ساتھ 4,504.79 امریکی ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا، جب کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ 4,530.60 امریکی ڈالر کی سطح چھوچکی تھی، اسی طرح فروری کی ترسیل کے لیے امریکی سونے کے سودے 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 4,535.20 ڈالر پر بند ہوئے۔

دوسری جانب اسپاٹ چاندی 3.6 فیصد اضافے کے ساتھ 74.56 امریکی ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی، جب کہ اس سے قبل یہ 75.14 امریکی ڈالر کے ریکارڈ بلند ترین سطح تک جا پہنچی تھی۔

سینئر مارکیٹ تجزیہ کار کیلون وونگ کا کہنا ہے کہ کہ دسمبر کے آغاز سے سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کو مارکیٹ کے رجحان اور قیاس آرائی کرنے والے سرمایہ کاروں نے تقویت دی ہے۔ سال کے اختتام پر مارکیٹ میں سرمائے کی کمی ، امریکہ میں شرح سود میں طویل المدتی کٹوتیوں کی توقعات، کمزور ڈالر اور جغرافیائی و سیاسی خطرات میں اچانک اضافے نے مل کر قیمتی دھاتوں کو نئی ریکارڈ بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 2026 کی پہلی ششماہی کے حوالے سے دیکھا جائے تو سونا 5,000 ڈالر کی سطح کی طرف بڑھ سکتا ہے جبکہ چاندی میں 90 ڈالر کے قریب پہنچنے کی صلاحیت موجود ہے۔

اس سال سونے نے زبردست تیزی دکھائی دکھائی اور 1979 کے بعد اپنی سب سے بڑی سالانہ بڑھوتری ریکارڈ کی، جس کی وجہ فیڈرل ریزرو کی پالیسی میں نرمی، جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورتحال، مضبوط مرکزی بینک کی طلب، بڑھتی ہوئی ای ٹی ٰایف ہولڈنگز اور جاری ڈی-ڈالرائزیشن ہے۔

چاندی نے سال کے آغاز سے اب تک 158 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا، جو سونے کے تقریباً 72 فیصد کے اضافے سے بھی زیادہ ہے، جس کی وجوہات میں ساختی خسارے، اسے امریکی اہم معدنیات کے طور پر درج کرنا اور مضبوط صنعتی طلب شامل ہیں۔

اسپاٹ پلاٹینم 7.8 فیصد اضافے کے ساتھ 2,393.40 امریکی ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا، جب کہ اس سے قبل یہ 2,429.98 امریکی ڈالر کے ریکارڈ بلند ترین سطح تک جا چکا تھا، جبکہ پیلاڈیم 5.2 فیصد اضافے کے ساتھ 1,771.14 امریکی ڈالر پر پہنچ گیا۔

تمام قیمتی دھاتیں ہفتہ وار منافع کی جانب گامزن ہیں۔

Comments

Comments are closed.