BR100 Increased By (1.02%)
BR30 Increased By (1.71%)
KSE100 Increased By (0.58%)
KSE30 Increased By (0.65%)
BAFL 58.65 Increased By ▲ 0.21 (0.36%)
BIPL 25.45 Increased By ▲ 0.25 (0.99%)
BOP 34.23 Increased By ▲ 0.24 (0.71%)
CNERGY 8.16 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
DFML 20.96 Increased By ▲ 0.12 (0.58%)
DGKC 197.81 Increased By ▲ 4.84 (2.51%)
FABL 89.78 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
FCCL 53.80 Increased By ▲ 0.97 (1.84%)
FFL 18.03 Increased By ▲ 0.08 (0.45%)
GGL 19.95 Increased By ▲ 0.98 (5.17%)
HBL 286.00 Increased By ▲ 0.50 (0.18%)
HUBC 215.78 Increased By ▲ 1.40 (0.65%)
HUMNL 11.00 Increased By ▲ 0.12 (1.1%)
KEL 8.07 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
LOTCHEM 27.59 Decreased By ▼ -0.30 (-1.08%)
MLCF 87.90 Increased By ▲ 1.39 (1.61%)
OGDC 324.25 Increased By ▲ 4.29 (1.34%)
PAEL 39.95 Increased By ▲ 0.53 (1.34%)
PIBTL 17.32 Increased By ▲ 0.65 (3.9%)
PIOC 273.90 Increased By ▲ 7.84 (2.95%)
PPL 233.49 Increased By ▲ 5.31 (2.33%)
PRL 34.98 Increased By ▲ 0.30 (0.87%)
SNGP 99.70 Increased By ▲ 0.52 (0.52%)
SSGC 27.20 Increased By ▲ 0.60 (2.26%)
TELE 8.57 Increased By ▲ 0.29 (3.5%)
TPLP 8.78 Increased By ▲ 0.56 (6.81%)
TRG 71.50 Increased By ▲ 1.79 (2.57%)
UNITY 11.66 Decreased By ▼ -0.01 (-0.09%)
WTL 1.27 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
دنیا

فائرنگ واقعے کے بعد بونڈی کے شہریوں کی کرسمس کی خوشیاں ماند پڑگئیں

  • واقعے کے بعد ساحلوں پر تقریبات میں خاموشی ، شہریوں نے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا
شائع December 25, 2025 اپ ڈیٹ December 25, 2025 02:02pm

سڈنی کے مشہور بونڈی بیچ پر کرسمس تقریبات میں خاموشی چھائی رہی۔ گزشتہ دنوں پیش آنے والے 3 دہائیوں کے خطرناک و افسوسناک فائرنگ کے واقعے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جس کے اثرات سے کمیونٹی ابھی تک باہر نہیں آئی ہے۔

بونڈی کے ساحل پر پولیس گشت جاری رہا ، جو کرسمس کے روایتی مقامات میں شمار ہوتا ہے، جہاں سینکڑوں لوگ، جن میں سے کئی نے سانتا ہیٹ پہنی ہوئی تھی، ریت پر جمع تھے۔

برطانوی سیاح مارک کونروی نے رائٹرز سے کہا کہ میرے خیال میں یہ المیہ ہے اور ہر کوئی اس واقعے کا احترام کرتا ہے اور بہت افسردہ ہے۔ لوگ یہاں ساحل پر اس لیے موجود ہیں کہ یہ ایک جشن کی طرح ہے، لیکن سب کے ذہنوں میں یہ واقعہ موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر کوئی ان خاندانوں اور دوستوں کے لیے محسوس کر رہا ہے جو سب سے برا وقت گزار رہے ہیں جو آپ تصور کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ 14 دسمبر کو یہ فائرنگ یہودی حنوکہ کی تقریب کے دوران ہوئی تھی، جس نے اسلحہ قوانین میں سختی لانے اور یہود دشمنی کے خلاف سخت اقدامات کی اپیلیں بڑھا دی ہیں۔بعدازاں سڈنی میں نئے قوانین کے تحت عوامی اجتماعات کے قواعد بھی سخت کر دیے گئے ہیں۔

ساحل پر موجود لوگ کرسمس ٹری کے ساتھ تصاویر لیتے نظر آئے، جبکہ کچھ لائف گارڈز کے ساتھ پوز دیتے رہے۔ تاہم، ہوا کے تیز جھکڑوں کی وجہ سے بھیڑ کم دکھائی دی۔

سورف لائف سیونگ پٹرول کے کپتان تھامس ہوگ نے کہا آج کرسمس ڈے کے لیے حالات مثالی نہیں ہیں لیکن لوگ پھر بھی یہاں موجود ہیں۔

واقعے کے مقام کے قریب ہیرٹیج لسٹڈ بونڈی پیویلین کے باہر جھنڈے آدھے سر پر لہرا رہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حملہ مبینہ طور پر ایک باپ اور بیٹے نے کیا، جنہوں نے شدت پسند گروپ اسلامی ریاست سے متاثر ہو کر یہ اقدام کیا۔

Comments

200 حروف