باکسنگ ڈے ٹیسٹ کل سے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہوگا۔
آسٹریلیا نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کےلئے12رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، کینگروز ممکنہ طور پر چار فاسٹ بولرز پر مشتمل اٹیک کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
فاسٹ بولر جائے رچرڈسن چار سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کےلئے تیار ہیں۔ پیٹ کمنز کے باہر ہونے کے بعد اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے۔
انگلینڈ نے بھی چوتھے ٹیسٹ کےلئے11 رکنی ٹیم کا علان کردیا۔
فاسٹ بولر جوفرا آرچر انجری کے باعث آخری دو ٹیسٹ میچز سے باہر ہو گئے ہیں، آرچر کی جگہ گس اٹکنسن کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے،جیکب بیتھل کواولی پوپ کی جگہ پلیئنگ الیون میں شمال کیا گیا ہے۔
پانچ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کوتین۔ صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔


Comments
Comments are closed.