BR100 Decreased By (-0.83%)
BR30 Decreased By (-1.2%)
KSE100 Decreased By (-0.63%)
KSE30 Decreased By (-0.71%)
BAFL 58.69 Increased By ▲ 0.02 (0.03%)
BIPL 27.00 Decreased By ▼ -0.08 (-0.3%)
BOP 33.70 Decreased By ▼ -0.22 (-0.65%)
CNERGY 11.01 Decreased By ▼ -0.09 (-0.81%)
DFML 18.06 No Change ▼ 0.00 (0%)
DGKC 212.03 Decreased By ▼ -3.80 (-1.76%)
FABL 100.14 Decreased By ▼ -0.55 (-0.55%)
FCCL 55.14 Decreased By ▼ -0.76 (-1.36%)
FFL 16.10 Increased By ▲ 0.02 (0.12%)
GGL 23.75 Decreased By ▼ -0.15 (-0.63%)
HBL 306.99 Decreased By ▼ -2.25 (-0.73%)
HUBC 218.48 Decreased By ▼ -1.41 (-0.64%)
HUMNL 10.70 Decreased By ▼ -0.03 (-0.28%)
KEL 7.26 Decreased By ▼ -0.04 (-0.55%)
LOTCHEM 26.91 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
MLCF 95.93 Decreased By ▼ -1.52 (-1.56%)
OGDC 314.11 Decreased By ▼ -4.98 (-1.56%)
PAEL 41.92 Decreased By ▼ -0.60 (-1.41%)
PIBTL 16.74 Decreased By ▼ -0.34 (-1.99%)
PIOC 267.17 Decreased By ▼ -5.81 (-2.13%)
PPL 217.72 Decreased By ▼ -3.60 (-1.63%)
PRL 62.70 Decreased By ▼ -0.72 (-1.14%)
SNGP 106.80 Increased By ▲ 0.92 (0.87%)
SSGC 26.74 Increased By ▲ 0.81 (3.12%)
TELE 8.48 Increased By ▲ 0.02 (0.24%)
TPLP 14.94 Increased By ▲ 0.23 (1.56%)
TRG 60.67 Decreased By ▼ -0.14 (-0.23%)
UNITY 10.13 Increased By ▲ 0.12 (1.2%)
WTL 1.21 No Change ▼ 0.00 (0%)

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم شہباز شریف نے جمعرات کو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے قائداعظم محمد علی جناح کے نقشِ قدم پر چلنے کا ایک بار پھر عہد کیا۔

قوم آج بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کا 149 واں یومِ ولادت منارہی ہے، جمعرات کو دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔

کراچی میں مزارِ قائد پر گارڈ کی تبدیلی کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔

بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کے یومِ پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قائدِاعظمؒ کے اصولِ جمہوریت، انصاف اور مساوات آج بھی پاکستان کے لئے مشعلِ راہ ہیں اور انہیں قومی فیصلوں اور اداروں کی بنیاد بنانا ناگزیر ہے، قائدِ اعظمؒ کا پیغامِ اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط قوم کو ایک واضح سمت فراہم کرتا ہے جو موجودہ دور کے چیلنجز سے نمٹنے، سماجی ہم آہنگی کے فروغ اور قومی اعتماد کی بحالی کے لئے نہایت اہم ہے۔

انہوں نے تمام پاکستانیوں بالخصوص نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ قائداعظمؒ کے اعلیٰ اصولوں کو اپنائیں اور ایک پُرامن، جامع اور مستقبل کی جانب دیکھنے والے پاکستان کی تعمیر میں فعال کردار ادا کریں، اگرچہ ملک کو مختلف مشکلات کا سامنا ہے تاہم اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے ان چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

صدرمملکت آصف علی زرداری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت جمہوریت کے استحکام، برداشت کے فروغ اور بلا امتیاز تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہی وہ پاکستان ہے جس کا خواب قائداعظمؒ نے دیکھا تھا اور جس کی تکمیل کے لئے اجتماعی کاوشیں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اصل طاقت اتحاد، دیانت، مقصدیت اور باہمی احترام میں مضمر ہے اور قوم کو قائداعظمؒ کے رہنما اصولوں کی روشنی میں ایک منصفانہ، جمہوری اور بااعتماد مستقبل کی تعمیر کے لئے مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔

مزید برآں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد کا یومِ پیدائش آپ کے رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہونے کیلئے تجدید عہد کا موقع فراہم کرتا ہے ۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ قائداعظم کے لازوال اصول ایمان، اتحاد اور قربانی ہماری قومی طاقت کی بنیاد ہیں اور آنے والی نسلوں کے لیے روشنی کا مینار ہیں۔

آج ہم اپنے اجتماعی عزم کو دہراتے ہیں کہ قائداعظم کے نقشِ قدم پر چلیں گے اور ان کی لازوال میراث کو آگے بڑھائیں گے تاکہ پاکستان کے وقار، سلامتی، ترقی اور خوشحالی کی خدمت کر سکیں۔

اسی طرح، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایڈمرل نوید اشرف، چیف آف دی نیول اسٹاف، اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، چیف آف ایئر اسٹاف، نے پاک فوج کی جانب سے بابائے قوم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے جاری بیان کے مطابق پاک فوج قائداعظم کے مضبوط، خودمختار، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کو دہراتی ہے، جو ایمان، اتحاد اور قربانی کے اصولوں پر مبنی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ قائداعظم کی مثالی قیادت، آئینی اصول پسندی اور ثابت قدمی آج بھی قوم اور اس کی مسلح افواج کو موجودہ چیلنجز سے نمٹنے میں رہنمائی فراہم کررہی ہے۔

پاک فوج قائداعظم کے اصولوں اور امنگوں کے مطابق ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ اور قومی استحکام، امن اور ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کو دوبارہ دہراتی ہے۔

Comments

Comments are closed.