BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے لئے بری خبر یہ ہے کہ فاسٹ بائولر جوفراآرچر فٹنس مسائل کے باعث ایشز سیریز کے بقیہ میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق انگلینڈ کو ایشز سیریز میں ایک اور بڑا دھچکا اس وقت لگا جب فاسٹ بولر جوفرا آرچر کو سائیڈ سٹرین کی وجہ سے سیریز کے باقی میچز سے باہر کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بلے باز اولی پوپ کو چوتھے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

جوفرا آرچر ابتدائی تین ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کے مؤثر ترین بولر ثابت ہوئے تھے، جہاں انہوں نے 80 اوورز میں 9 وکٹیں حاصل کیں ، ان کی جگہ گس ایٹکنسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جو جوش ٹنگ، برائیڈن کارس اور کپتان بین سٹوکس کے ساتھ مل کر بولنگ اٹیک میں شامل ہوں گے۔

اسپن بولنگ کی ذمہ داری ایک بار پھر ول جیکس کو سونپی گئی ہے۔یہ انگلینڈ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے، جو پہلے ہی آسٹریلیا کے ہاتھوں مسلسل شکستوں کے باعث سیریز میں 0-3 سے پیچھے ہے اور جمعہ سے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی)میں شروع ہونے والے چوتھے ٹیسٹ میں ساکھ بچانے کی کوشش کرے گا۔

اس سے قبل فاسٹ بولر مارک ووڈ بھی گھٹنے کی انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب نمبر تین پر ناقص کارکردگی دکھانے والے اولی پوپ کو ڈراپ کر کے جیکب بیتھل کو موقع دیا گیا ہے۔

اوپنر بین ڈکٹ جن کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک متنازع ویڈیو گردش کر رہی تھی، ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کے لئے انگلینڈ کی پلیئنگ الیون میں بین اسٹوکس(کپتان)ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں زیک کرائولی، بین ڈکٹ، جیکب بیتھل، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی سمتھ، ول جیکس، گس ایٹکنسن، برائیڈن کارس اور جوش ٹنگ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا چوتھا باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے میلبورن میں شروع ہوگا۔


Comments

Comments are closed.