پنسلوانیا ، نرسنگ ہوم میں دھماکے اور آتشزدگی دو افراد کی زندگیاں نگل گئے
- بکس کاؤنٹی کے ایمرجنسی ڈسپیچ سینٹر کو دوپہر دو بجے کے فوری بعد دھماکے کی ابتدائی اطلاع موصول ہوئی
پنسلوانیا کے شہر فلادیلفیا کے قریب واقع سلور لیک نرسنگ ہوم میں منگل کو دو دھماکے ہوئے اور آگ بھڑک اُٹھی، جس کا سبب ممکنہ طور پر لیک ہونے والی گیس بتایا گیا۔ حادثے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، جبکہ ملبے میں پھنسے افراد کی تلاش جاری رہی۔
بکس کاؤنٹی کے فائر مارشل کیون ڈیپولیتو کے مطابق دھماکے کے بعد پانچ افراد لاپتہ تھے۔ ابتدائی طور پر کئی مریض اور عملہ عمارت کے گرے ہوئے حصے میں پھنس گئے تھے، جنہیں بچا لیا گیا۔ پہلا دھماکہ دوپہر دو بجے کے فوراً بعد رپورٹ ہوا اور پہلی ٹیموں کو پہنچنے پر عمارت کی پہلی منزل کا کچھ حصہ تہہ خانے میں گر چکا تھا۔
فائر فائٹرز نے ملبے، بلاکڈ سیڑھیوں اور لفٹس میں پھنسے کئی افراد کو نکالا۔ 15 سے 30 سیکنڈ بعد دوبارہ دھماکہ اور آگ بھڑک اُٹھی۔ عمارت کے زیادہ تر حصے برقرار رہے، مگر کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔ نرسنگ ہوم میں عموماً 50 سے 95 سال کے 50 سے زائد مریض موجود ہوتے ہیں، جبکہ عملہ بھی متاثر ہوا۔


Comments