BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

سرکاری شعبے کے اکاؤنٹنگ نظام میں جامع اصلاحات کا آغاز

  • اصلاحات کا مقصد شفافیت، مالیاتی نظم و ضبط اور عوامی مالیاتی انتظام کو مضبوط بنانا ہے، اے جی پی
شائع اپ ڈیٹ

حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت محکمہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے بین الاقوامی پبلک سیکٹر اکائونٹنگ اسٹینڈرڈز(اپساس) کے مطابق ایکروئل بنیادوں پر نئے اکائونٹنگ معیارات کی تیاری کا عمل شروع کر دیا ہے۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ ان اصلاحات کا مقصد شفافیت، مالی نظم و ضبط اور پبلک فنانشل مینجمنٹ کو مضبوط بنانا ہے۔

محکمہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے آئین پاکستان کے آرٹیکل 170 کے تحت حاصل آئینی اختیار کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کے موجودہ نیو اکائونٹنگ ماڈل پر نظرثانی کا آغاز کیاہے۔

نئے اکائونٹنگ معیارات صدر پاکستان کی منظوری کے بعد نافذ کیے جائیں گے۔

موجودہ نیو اکائونٹنگ ماڈل 2000ء میں متعارف کرایا گیا تھا جو نقد بنیادوں پر قائم ہے۔

اصلاحاتی عمل عالمی بینک کی تکنیکی معاونت سے کیا جا رہا ہے۔ اصلاحات کے تحت پاکستان میں پہلی بار سرکاری مالیاتی رپورٹنگ کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ(اپساس) ایکروئل نظام سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔

موجودہ اکائونٹنگ فریم ورک گزشتہ دو دہائیوں سے قومی مالیاتی نظام کی بنیاد رہا ہے اور بدلتے عالمی معیارات کے پیش نظر اسے مزید مضبوط اور جدید بنانے کی ضرورت تھی۔

محکمہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے مطابق ایکروئل بنیادوں پر اکائونٹنگ نظام کی منتقلی سے حکومتی مالیاتی رپورٹنگ میں نمایاں بہتری آئے گی، نئے نظام کے تحت اثاثہ جات، واجبات، آمدن اور اخراجات کی مکمل اور درست تصویر سامنے آئے گی۔

اس نظام سے مالیاتی معلومات کے معیار اور اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا، نظرثانی شدہ اکائونٹنگ فریم ورک وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومتوں پر یکساں طور پر لاگو ہوگا۔


نئے نظام سے پورے عوامی شعبے میں یکسانیت، تقابلیت اور مالی شفافیت کو فروغ ملے گا، یہ اقدام سرکاری مالیاتی نظام کی جدید کاری، احتساب، شفافیت اور بہتر طرزِ حکمرانی کے لیے ادارے کے عزم کا واضح اظہار ہے۔

محکمہ آڈیٹر جنرل کے مطابق اصلاحات پاکستان کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ مالیاتی معیارات سے ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہیں۔

Comments

Comments are closed.