یو اے ای ای ڈی پورٹس گروپ کا پاکستان میں لاجسٹکس جوائنٹ وینچر قائم ، اکثریتی کنٹرول حاصل کر لیا
- متحدہ عرب امارات کی لاجسٹکس کمپنی اے ڈی پورٹس گروپ نے پاکستانی لاجسٹکس سروس پرووائیڈر سی ای آ سپلائی چین پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ نئے جوائنٹ وینچر کا اعلان کیا
یو اے ای کی لاجسٹکس کمپنی اے ڈی پورٹس گروپ نے پاکستانی لاجسٹکس سروس پرووائیڈرسی ای آئی سپلائی چین پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ نیا جوائنٹ وینچر(جے وی) قائم کرنے کا اعلان کیا ہے، تاکہ ایک ایسٹ لائٹ نیٹ ورک ڈلیوری سسٹم تیار کیا جا سکے۔
اعلان کے مطابق اے ڈی پورٹس گروپ نئی کمپنی میں 51 فیصد اکثریتی حصہ حاصل کرے گا، جس سے پاکستان میں اس کی موجودگی مضبوط ہوگی، جو کہ جنوبی ایشیا کی اہم مارکیٹ اور گروپ کے وسطی ایشیا کے کارڈور کا گیٹ وے ہے۔
نئی کمپنی سی ای آئی کی پاکستان میں آپریشنل موجودگی سے فائدہ اٹھائے گی، جس میں کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور اسلام آباد میں کلیدی دفاتر شامل ہیں۔
مقامی صلاحیتوں کو اے ڈی پورٹس گروپ کی عالمی رسائی کے ساتھ یکجا کرتے ہوئے یہ جوائنٹ وینچر مارکیٹ کا اہم حصہ حاصل کرنے کا ہدف رکھتا ہے ، بالخصوص گاڑی سازی، ریٹیل، فاسٹ موونگ کنزیومر گڈز(ایف ایم سی جی) اور توانائی جیسے تیزی سے بڑھتے شعبے اس کی ترجیح ہیں۔نئی جوائنٹ وینچر 2026 کی پہلی سہ ماہی سے اے ڈی پورٹس گروپ میں شامل کی جائے گی۔
اے ڈی پورٹس گروپ کے علاقائی سی ای او عبدالازیز زاید الشامسی نے کہا کہ پاکستان خطے کے لیے ایک اہم تجارتی گیٹ وے ہے اور آج کا یہ معاہدہ ہماری موجودگی کا فطری ارتقاء ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کلیدی بندرگاہی بنیادی ڈھانچے کو یقینی بنانے اور استعداد بڑھانے کے اقدامات کے بعد ہم اب اندرون ملک میں داخل ہو رہے ہیں ، تاکہ مکمل مربوط لاجسٹکس حل فراہم کر سکیں۔
ورلڈ وائیڈ گروپ کے گروپ چیئرمین سہیل یاسین سلیمان نے کہا کہ اے ڈی پورٹس گروپ جیسے معروف مربوط تجارتی سہولت کار کے ساتھ شراکت داری سی ای آئی کے لیے ایک تبدیلی لانے والا اقدام ہے، جو پاکستان میں وسیع تر لاجسٹکس سیکٹر کی حمایت کرے گا۔
ہم اپنی مضبوط مقامی نیٹ ورکس اور پرانے کلائنٹ تعلقات کو اے ڈی پورٹس گروپ کی عالمی مہارت کے ساتھ ہم آہنگ کر کے ایک ایسا پلیٹ فارم قائم کر رہے ہیں جو کاروبار کو ابتدا سے انجام تک محفوظ بنائے گا اور ملک میں لاجسٹکس خدمات کے معیار کو بلند کرے گا۔
یہ جوائنٹ وینچر معاہدہ پاکستان میں اے دی پورٹس گروپ کے لیے ایک سالہ توسیعی منصوبے کا اختتام ہے، جہاں گروپ نے پورٹ آف کراچی میں اہم سرمایہ کار کے طور پرخود کو منوالیا ہے۔
اب تک اے ڈی گروپ نے کراچی میں اپنے ٹرمینلز کی ترقی اور بہتری کے لیے 295 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا عزم کیا ہے اور اس کے علاوہ گروپ نے حال ہی میں معروف زرعی مصنوعات پروسیسرلوئز ڈریفس کمپنی (ایل ڈی سی ) کے ساتھ طویل المدتی معاہدہ کیا ہے ، تاکہ کراچی پورٹ میں ایک جدید کلین بلک اسٹوریج سہولت قائم کی جا سکے، جس سے ملک میں اس کی سرمایہ کاری کا دائرہ مزید بڑھ گیا ہے۔


Comments