دنیا
یوکرین کی مالی معاونت پر اتفاق کے بغیر یورپی یونین سربراہی اجلاس نہیں چھوڑوں گی، فان ڈر لیئن
- بیلجیئم سمیت بعض ممالک نے منجمد روسی اثاثوں کو یوکرین کی مالی معاونت کے لیے استعمال کرنے کی مخالفت کی ہے
یورپی کمیشن کی صدر ارسولا فان ڈر لیئن نے جمعرات کو کہا کہ انہیں توقع ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک برسلز میں جمعرات اور جمعہ کو ہونے والے سربراہی اجلاس کے دوران یوکرین کی مالی معاونت پر اتفاق رائے تک پہنچ جائیں گے۔
انہوں نے کونسل کے اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں یوکرین کی مالی معاونت کے حل کے بغیر کونسل نہیں چھوڑوں گی۔
بیلجیئم سمیت بعض ممالک نے منجمد روسی اثاثوں کو یوکرین کی مالی معاونت کے لیے استعمال کرنے کی مخالفت کی ہے، جب تک کہ دیگر رکن ممالک اس اقدام سے جڑے مالی خطرات کو مشترکہ طور پر قبول نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ میں بیلجیئم کی مکمل حمایت کرتی ہوں۔


Comments
Comments are closed.