BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

وارنر برادرز ڈسکوری بورڈ نے پیرا ماؤنٹ کی حریفانہ پیشکش مسترد کردی

  • بورڈ کے مطابق یہ پیشکش متعدد سنگین خطرات کی حامل ہے اور کبھی بھی مکمل ضمانت کے ساتھ پیش نہیں کی گئی
شائع اپ ڈیٹ

وارنر برادرز ڈسکوری کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بدھ کے روز پیرا ماؤنٹ اسکائی ڈانس کی جانب سے پیش کی گئی 108.4 ارب ڈالر کی حریفانہ ٹیک اوور پیشکش کو مسترد کر دیا، اور اسے “فرضی” قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اسٹوڈیو گروپ نے اپنی فنانسنگ کے حوالے سے شیئر ہولڈرز کو گمراہ کیا ہے۔

وارنر برادرز کے شیئر ہولڈرز کو لکھے گئے خط میں بورڈ نے کہا کہ پیرا ماؤنٹ مسلسل یہ دعویٰ کرتا رہا کہ اس کی 30 ڈالر فی شیئر نقد پیشکش مکمل طور پر ایلیسن خاندان کی جانب سے ضمانت شدہ ہے، حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ بورڈ کے مطابق یہ پیشکش متعدد سنگین خطرات کی حامل ہے اور کبھی بھی مکمل ضمانت کے ساتھ پیش نہیں کی گئی۔

بورڈ نے پیرا ماؤنٹ کی پیشکش کو نیٹ فلکس کے ساتھ طے پانے والے انضمام کے معاہدے سے کم تر قرار دیا۔ خط میں کہا گیا کہ نیٹ فلکس کی جانب سے 27.75 ڈالر فی شیئر کی پیشکش ایک پابند معاہدہ ہے، جس کے لیے ایکویٹی فنانسنگ درکار نہیں اور قرضوں کے حوالے سے مضبوط انتظامات موجود ہیں۔ اس کے برعکس پیرا ماؤنٹ کی پیشکش کسی بھی وقت معاہدے کی تکمیل سے قبل تبدیل یا ختم کی جا سکتی ہے۔

وارنر برادرز کے چیئرمین سیموئل دی پیازا کے مطابق شیئر ہولڈرز ووٹنگ کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی، تاہم توقع ہے کہ یہ عمل بہار یا ابتدائی گرمیوں میں مکمل ہو جائے گا۔

نیٹ فلکس نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وارنر برادرز بورڈ نے واضح کر دیا ہے کہ نیٹ فلکس کے ساتھ انضمام شیئر ہولڈرز کے بہترین مفاد میں ہے۔ نیٹ فلکس کے شریک چیف ایگزیکٹو کے مطابق کمپنی امریکی محکمہ انصاف اور یورپی کمیشن سے پہلے ہی رابطے میں ہے اور ریگولیٹری منظوری کے حوالے سے پُرامید ہے۔

وارنر برادرز کے بورڈ نے پیرا ماؤنٹ کی مالی حیثیت اور قرضوں کی سطح پر بھی سوالات اٹھائے، یہ کہتے ہوئے کہ مجوزہ انضمام کی صورت میں قرضوں کا بوجھ بہت زیادہ ہو جائے گا اور کمپنی کا مالی استحکام متاثر ہوگا۔ بورڈ کے مطابق پیرا ماؤنٹ کی جانب سے دونوں اسٹوڈیوز کے درمیان اربوں ڈالر کی ممکنہ بچت کا دعویٰ عملی طور پر نہایت مشکل ہے اور اس کے نتیجے میں ہالی وڈ میں مزید نوکریوں کے خاتمے کا خدشہ ہے۔

بورڈ نے آخر میں کہا کہ پیرا ماؤنٹ کو متعدد مواقع پر خامیوں سے آگاہ کیا گیا، مگر اس کے باوجود کوئی ایسی پیشکش سامنے نہیں آئی جو نیٹ فلکس کے معاہدے سے بہتر ہو۔

Comments

Comments are closed.