BR100 Increased By (0.59%)
BR30 Increased By (0.86%)
KSE100 Increased By (0.42%)
KSE30 Increased By (0.42%)
BAFL 58.60 Increased By ▲ 0.16 (0.27%)
BIPL 25.38 Increased By ▲ 0.18 (0.71%)
BOP 34.28 Increased By ▲ 0.29 (0.85%)
CNERGY 8.16 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
DFML 20.95 Increased By ▲ 0.11 (0.53%)
DGKC 195.50 Increased By ▲ 2.53 (1.31%)
FABL 89.93 Increased By ▲ 0.14 (0.16%)
FCCL 53.49 Increased By ▲ 0.66 (1.25%)
FFL 18.03 Increased By ▲ 0.08 (0.45%)
GGL 19.82 Increased By ▲ 0.85 (4.48%)
HBL 286.50 Increased By ▲ 1.00 (0.35%)
HUBC 215.02 Increased By ▲ 0.64 (0.3%)
HUMNL 10.88 No Change ▼ 0.00 (0%)
KEL 8.15 Increased By ▲ 0.13 (1.62%)
LOTCHEM 27.71 Decreased By ▼ -0.18 (-0.65%)
MLCF 87.00 Increased By ▲ 0.49 (0.57%)
OGDC 322.90 Increased By ▲ 2.94 (0.92%)
PAEL 39.95 Increased By ▲ 0.53 (1.34%)
PIBTL 16.98 Increased By ▲ 0.31 (1.86%)
PIOC 268.15 Increased By ▲ 2.09 (0.79%)
PPL 229.39 Increased By ▲ 1.21 (0.53%)
PRL 34.87 Increased By ▲ 0.19 (0.55%)
SNGP 99.39 Increased By ▲ 0.21 (0.21%)
SSGC 27.00 Increased By ▲ 0.40 (1.5%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.28 (3.38%)
TPLP 8.61 Increased By ▲ 0.39 (4.74%)
TRG 69.85 Increased By ▲ 0.14 (0.2%)
UNITY 11.68 Increased By ▲ 0.01 (0.09%)
WTL 1.29 Increased By ▲ 0.01 (0.78%)
پاکستان

وفاقی وزیر خوراک کا گندم کی کاشت میں اضافہ کرنے کی ضرورت پر زور

تمام صوبائی حکومتیں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اپنی آبادی کی ضروریات کے مطابق سٹریٹجک گندم کے ذخائر برقرار رکھیں، رانا تنویر
شائع December 16, 2025 اپ ڈیٹ December 16, 2025 02:24pm

وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے ملک بھر میں گندم کی کاشت میں اضافہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ قومی غذائی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

رانا تنویر حسین کی زیرِ صدارت عبوری قومی گندم پالیسی 2025–26 کے تحت قائم کی گئی قومی نگران کمیٹی برائے گندم کا پہلا اجلاس وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق میں منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی اور علاقائی سیکرٹریز برائے خوراک و زراعت کے علاوہ متعلقہ محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خوراک نے گندم کی پاکستان کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے میں اس کی اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیا۔ اجلاس میں پالیسی کے مقاصد کے مطابق آنے والی گندم کی فصل کے لیے خریداری کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیا گیا۔

رانا تنویر حسین نے صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے دائرۂ اختیار میں عبوری قومی گندم پالیسی 2025–26 پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ گندم کے کاشتکاروں اور آٹے کے صارفین کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے۔ انہوں نے گندم کی ویلیو چین میں نجی شعبے کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا تاکہ نئے کاروباری مواقع پیدا ہوں اور خصوصاً نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع میسر آئیں۔

وفاقی وزیر نے مزید زور دیا کہ تمام صوبائی حکومتیں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اپنی آبادی کی ضروریات کے مطابق سٹریٹجک گندم کے ذخائر برقرار رکھیں۔

Comments

200 حروف