کاروبار اور معیشت
ڈیزل 14 روپے سستا، پٹرول کی قیمت برقرار
- ڈیزل کی نئی قیمت 265 روپے65 پیسے فی لٹر ہوگئی
حکومت نے آئندہ 15 روز کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی)کی قیمت میں 14 روپےفی لٹر کی بڑی کمی کی گئی جس سے ڈیزل کی نئی قیمت 265 روپے 65 پیسے فی لٹر ہوگئی۔
تاہم پٹرول کی قیمت کو 263 روپے 45 پیسے فی لٹر پر برقرار رکھا گیا ہے۔

گزشتہ پندرہ روزہ جائزے کے دوران حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 79 پیسے فی لٹر کمی کی تھی۔


Comments
Comments are closed.