BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

گڈانی میں کارروائی ، 37 ارب مالیت کی منشیات اوردیگر غیر قانونی اشیاء ضبط

  • پاکستان نیوی، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کسٹمز کے مشترکہ آپریشن کے دوران 500 کلو آئس اور غیر ملکی شراب کی 3,500 بوتلیں پکڑی گئیں
شائع اپ ڈیٹ

بلوچستان کے علاقے گڈانی کے قریب سمندر میں مشترکہ بحری کارروائی کے دوران 132 ملین امریکی ڈالر (تقریباً 37 ارب روپے) مالیت کی بڑی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جس کے نتیجے میں منشیات اور دیگر غیر قانونی اشیاء کی بھاری مقدار ضبط کر لی گئی۔

رپورٹ کے مطابق خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی جانے والی اس کامیاب کارروائی میں پاکستان نیوی، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) اور کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) گڈانی نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔ کارروائی کے دوران 500 کلوگرام میتھ ایمفیٹامین (آئس) اور غیر ملکی شراب کی 3,500 بوتلیں برآمد کی گئیں۔

حکام کے مطابق مشترکہ ٹاسک فورس نے مستند اور قابلِ عمل خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر غیر قانونی کھیپ کو روکا۔ بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی شراب بین الاقوامی سمندری راستوں کے ذریعے پاکستان اسمگل کی جا رہی تھی، جبکہ بھاری مقدار میں منشیات بیرونِ ملک پہنچانے کے لیے روانہ کی جا رہی تھیں۔

سمندر میں کامیاب کارروائی کے بعد ضبط شدہ ممنوعہ سامان کو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے باضابطہ طور پر کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) گڈانی کے حوالے کر دیا گیا۔

یہ حوالگی کراچی میں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ہیڈکوارٹر میں باقاعدہ تقریب کے دوران عمل میں آئی۔

یہ پوری کارروائی جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر (جے ایم آئی سی سی) کے فریم ورک کے تحت انجام دی گئی، جو مختلف اداروں کے درمیان بہتر رابطہ، مؤثر انٹیلی جنس شیئرنگ اور فوری عملی ردِعمل کو یقینی بناتا ہے۔

Comments

Comments are closed.