BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
پاکستان

فنانس اور ایچ ٹی ایکس کو دیے این او سیز بلا مشروط منظوری نہیں، چیئرمین پی وی اے آر اے

  • فنانس اور ایچ ٹی ایکس کو جاری این او سیز خطرات کو کم کرنے، مرحلہ وار اور سخت نگرانی کے تحت پاکستان میں داخلے کے فریم ورک کا پہلا قدم ہیں ، آئندہ مراحل میں ریگولیٹری تقاضوں کی مکمل پابندی ناگزیر ہوگی ، بلال بن ثاقب
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پی وی اے آر اے) کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے واضح کیا ہے کہ عالمی کرپٹو کرنسی ایکسچینجز بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو جاری کیے گئے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹس (این او سیز) کسی قسم کی بلا مشروط یا حتمی منظوری نہیں ہیں۔

اتوار کو ٹیلی وژن بیان میں بلال بن ثاقب نے کہا کہ یہ این او سیز دراصل ایک ایسے فریم ورک کے تحت پہلا مرحلہ ہیں جو خطرات کو کم کرنے، مرحلہ وار عمل اور سخت نگرانی پر مبنی ہے، تاکہ پاکستان میں غیر ملکی کرپٹو آپریٹرز کے داخلے کو مؤثر طور پر کنٹرول کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام “پاکستان فرسٹ” پالیسی کی عکاسی کرتا ہے، جس کا مقصد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خطرات پر قابو پانا، کمپنیوں کی ملکیت میں شفافیت یقینی بنانا اور ان کی اہلیت و کردار کی جانچ کرنا ہے۔

یہ وضاحت اس پس منظر میں سامنے آئی ہے جب جمعے کے روز بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو مقامی یونٹس رجسٹر کرنے اور مکمل لائسنس کے لیے تیاریوں کی ابتدائی اجازت دی گئی تھی۔

چیئرمین پی وی اے آر اے کے مطابق نگرانی پر مبنی انٹری فریم ورک کے تحت تین بنیادی شعبوں میں کنٹرول قائم کیا گیا ہے، جن میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام، ملکیت کی شفافیت اور فٹ اینڈ پراپرٹی چیکس اور مقررہ ٹائم لائنز کے تحت لائسنسنگ کا عمل شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر پلیٹ فارم کے لیے اے ایم ایل سسٹم میں رجسٹریشن اور فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے ساتھ براہِ راست رابطہ لازمی ہوگا، جبکہ مکمل انکشافات اور تصدیق کے بغیر کسی پلیٹ فارم کو پاکستان میں کام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بلال بن ثاقب نے بتایا کہ لائسنسنگ کا عمل اس وقت شروع ہوگا جب ادارے پاکستانی قوانین اور ریگولیٹری نگرانی کی مکمل تعمیل کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے بڑے مالیاتی مراکز بھی ابھرتی صنعتوں کے لیے اسی طرح کے مرحلہ وار ماڈلز اپنا رہے ہیں۔

Comments

Comments are closed.