BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
پاکستان

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہالینڈ کے ساتھ براہ راست فضائی رابطے کی بحالی کی خواہش

  • ہالینڈ کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ سے ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ، تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، پانی کے انتظام، موسمیاتی تبدیلی اور ٹیکنالوجیکل پارٹنرشپ پر تفصیلی گفتگو
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پاکستان میں ہالینڈ کی کمپنیوں کی موجودگی کو سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور ملک کی مستحکم اقتصادی و مالیاتی پالیسیوں کی مضبوط عکاسی قرار دیتے ہوئے ہالینڈ کے ساتھ براہ راست فضائی رابطے کی بحالی کی خواہش ظاہر کی۔

ہالینڈ کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ سے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون کے فروغ، تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، پانی کے انتظام، موسمیاتی تبدیلی اور ٹیکنالوجیکل پارٹنرشپ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون، ٹیکنیکل ٹریننگ، واٹر مینجمنٹ ایجوکیشن اور مشترکہ تحقیقی پروگرامز بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیرِاعلیٰ نے نیدرلینڈز کے سفیر کی حالیہ تعیناتی پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور نیدرلینڈز کے تعلقات مشترکہ ترقیاتی اہداف پر قائم ہیں اور پنجاب صوبائی سطح پر اس شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیدرلینڈز پاکستان کا دوسرا بڑا یورپی تجارتی شراکت دار ہے اور پنجاب سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیدرلینڈز کی زرعی اور فوڈ ٹیکنالوجی مہارت پنجاب کے ترقیاتی اہداف سے ہم آہنگ ہے، جبکہ آلو کی بہتر پیداوار کے لیے ڈچ شراکت داری انقلاب برپا کرسکتی ہے۔ انہوں نے ڈچ ماہرین کی واٹر گورننس اور فلڈ مینجمنٹ میں عالمی شہرت کو سراہتے ہوئے کہا کہ روم فار دی ریور جیسے منصوبے دنیا کے لیے مثال ہیں اور پنجاب اس شعبے میں جامع تعاون چاہتا ہے۔

وزیرِاعلیٰ نے کہا کہ سُتھرا پنجاب، اسمارٹ ایریگیشن اور کلائمٹ ریزیلینٹ ایگریکلچر جیسے بڑے منصوبوں میں ڈچ تعاون انتہائی سودمند ثابت ہوگا۔

مریم نواز شریف نے ڈچ یونیورسٹیوں کے ساتھ مضبوط روابط اور مشترکہ تحقیق کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

مریم نواز شریف نے نیدرلینڈز کے ساتھ براہ راست فضائی رابطے کی بحالی کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت کو نئی جہت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب نیدرلینڈز کے ساتھ وسیع اور مضبوط معاشی شراکت داری کا خواہاں ہے کیونکہ یہ ملک جدت، زرعی ٹیکنالوجی اور پائیدار ترقی میں عالمی مثال ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.