دنیا
جاپان میں 7.6 شدت کے زلزلے کے بعد 3 میٹر بلند سونامی کی وارننگ جاری
- سونامی کی وارننگ ہوکائیڈو، آوموری اور ایواٹی کے صوبوں کے لیے جاری کی گئی
جاپان کے موسمیاتی محکمے (جے ایم اے) کے مطابق پیر کو سمندر میں 7.6 شدت کے زلزلے کے بعد جاپان کے شمال مشرقی ساحل پر تین میٹر (10 فٹ) تک بلند سونامی آسکتی ہے۔
سونامی کی وارننگ ہاکائیڈو، آوموری اور ایواٹی کے صوبوں کے لیے اس وقت جاری کی گئی جب زلزلے نے مقامی وقت کے مطابق رات 11:15 بجے (1415 جی ایم ٹی) جاپان کے شمال اور مشرقی علاقوں کو شدید جھٹکے دیے۔
محکمے نے مزید بتایا کہ زلزلے کا مرکز آوموری صوبے کے ساحل سے 80 کلومیٹر (50 میل) دور اور زمین سے 50 کلومیٹر (30 میل) کی گہرائی میں تھا۔


Comments