BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
دنیا

فرانسسی صدر کی کاروباری وفد کے ہمراہ شی جن پنگ سے ملاقات

  • ایمانوئل میکرون جمعہ کو سیشوان صوبے کے جنوب مغربی شہر چنگدو کا دورہ کریں گے، جہاں شی جن پنگ بھی ان کے ساتھ ہوں گے
شائع اپ ڈیٹ

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے جمعرات کو بیجنگ میں چینی رہنما شی جن پنگ سے ملاقات کی، جس کا مقصد تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے، جبکہ یورپی یونین اپنے تجارتی قوانین کو سخت کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

ایمانوئل میکرون کے ساتھ ایک بڑا کاروباری وفد بھی موجود ہے، جو ان کے چوتھے سرکاری دورے کے دوران چین کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے میں مدد کرے گا۔

ایمانوئل میکرون جمعہ کو سیشوان صوبے کے جنوب مغربی شہر چنگدو کا دورہ کریں گے، جہاں شی جن پنگ بھی ان کے ساتھ ہوں گے، جو غیر معمولی اعزاز ہے کیونکہ چینی صدر عام طور پر دارالحکومت کے باہر وزرا یا رہنماؤں کے ساتھ نہیں جاتے۔ تاہم، توقع نہیں کی جا رہی کہ شی جن پنگ کسی طویل المدتی ایئر بس آرڈر یا یورپی برانڈی درآمدات پر عائد ڈیوٹیوں میں چھوٹ کی منظوری دیں گے، جن میں سے 99 فیصد فرانسیس سے آتی ہیں۔

بیجنگ یورپ کے ساتھ برقی گاڑیوں کے شعبے میں پیدا ہونے والے تجارتی تنازعات کو کم کرنا چاہتا ہے، لیکن 500 جہازوں کے ایئر بس آرڈر کی منظوری سے امریکہ اور یورپ کے ساتھ اپنی تجارتی پوزیشن کمزور ہو سکتی ہے۔

ایمانوئل میکرون نے ماضی میں چین کے ساتھ تعلقات میں یورپی یکجہتی کو اجاگر کرنے کی کوشش کی، جبکہ بیجنگ کو ناراض کیے بغیر کاروباری مفادات کو محفوظ رکھا۔ ایئر بس، بی این پی پریباس، شنیڈر، الستوم اور فرانسیسی ڈیری اور پولٹری صنعت کے رہنما بھی میکرون کے ساتھ ہیں، جو ملاقات کے بعد شی جن پنگ کے ساتھ متعدد معاہدوں پر دستخط کریں گے۔

چین فرانس کا ساتواں سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، جو ہر سال تقریباً 35 ارب ڈالر کی مصنوعات خریدتا ہے، جن میں 10 فیصد مصنوعات کاسمیٹکس کی ہیں، جبکہ ہوائی جہاز کے پرزے اور الکحل بھی اہم برآمدات میں شامل ہیں۔

فرانس کی طرف سے چینی مصنوعات کی خریداری تقریباً 45 ارب ڈالر کی ہے، جن میں زیادہ تر سستی آن لائن اشیاء شامل ہیں۔

Comments

Comments are closed.