کوہلی کی سنچری رائیگاں، جنوبی افریقہ کی بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست
- رانچی میں کھیلےگئے دوسرے ون ڈے میں پروٹیز نے 359 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا
جنوبی افریقہ نے اوپنر ایڈن مارکرم کی شاندار سنچری کی بدولت دوسرے ون ڈے میں بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
رانچی میں کھیلےگئے میچ میں جنوبی افریقا نے 359 رنز کا بڑا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں پورا کیا۔
پروٹیز کی جانب سے اوپنر ایڈن مارکرم نے 110 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ میتھیو برٹزکے 68، ڈیوالڈ بریوس 54 awr کپتان ٹیمبا باووما 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔
کوربن بوش 29 اور کیشو مہاراج 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ اور پرسدھ کرشنا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پروٹیز کی دعوت پر بھارت نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 358 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے رُتوراج گائیکواڈ اور ویرات کوہلی بالترتیب 105 اور 102 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان کے ایل راہول 66 اور رویندر جڈیجا 24 رنز کی ناٹ آؤٹ باری کھیل کر پویلین لوٹے۔
یشسوی جیسوال 28، روہت شرما 14 اور واشنگٹن سندر 1 رن کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
پروٹیز کی جانب سے مارکو جینسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ لُنگی اینگیڈی اور ناندرے برجر 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کر سکے۔


Comments
Comments are closed.