BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

عمران خان ’ٹھیک ہیں لیکن ذہنی اذیت میں ہیں، عظمیٰ خان

  • سابق وزیر اعظم کو قید تنہائی میں رکھنے کی وجہ سے "ذہنی اذیت" کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اڈیالہ جیل میں قید بھائی سے ملاقات کے بعد بہن کی میڈیا سے گفتگو
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن عظمیٰ خان نے منگل کو اڈیالہ جیل کا دورہ کرنے کے بعد اپنے بھائی کی صحت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور وہ مکمل طور پر صحتمند ہیں۔

آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ دورہ وکلاء اور خاندان کے افراد کے لیے مختص دن پر ہوا۔ جیل میں اپنے قید بھائی سے ملاقات کے بعد عظمیٰ خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی جسمانی صحت تو اچھی ہے، لیکن پی ٹی آئی کے بانی کو “تنہائی کی کوٹھری میں رکھنے کی وجہ سے مسلسل ذہنی اذیت” کا سامنا ہے۔

ادھر مرکزی جیل (اڈیالہ) راولپنڈی کے باہر پارٹی کارکنوں کے احتجاج کے باعث پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے کیونکہ سابق وزیرِ اعظم تک خاندان کی رسائی ابھی بھی تنازع کا موضوع بنی ہوئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ایک اور بہن علیمہ خان کے مطابق جیل حکام نے ان کی بہن نورین خان کو 4 نومبر کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی تھی لیکن “اس کے بعد کسی اور کو ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔”

علیمہ خان کے مطابق عمران خان اور ان کی بہن کے درمیان ملاقات اس وقت ممکن ہوئی جب علیمہ نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور تین دیگر سرکاری اہلکاروں کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی کیونکہ انہیں جیل میں عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

درخواست میں الزام لگایا گیا تھا کہ حکام عدالت کے اس حکم پر عمل کرنے میں ناکام رہے جس کے تحت علیمہ خان کو اپنے بھائی سے ملاقات کی اجازت دی جانی تھی۔

یہ پیش رفت اس اقدام کے ایک روز بعد سامنے آئی جب پی ٹی آئی نے اپنے بانی چیئرمین کی خیریت کے حوالے سے گردش کرنے والی بدنیتی پر مبنی مذموم افواہوں پر تشویش کا اظہار کیا اور حکومت سے فوری وضاحت جاری کرنے پر زور دیا ہے۔

Comments

Comments are closed.