BR100 Increased By (1.01%)
BR30 Increased By (1.45%)
KSE100 Increased By (0.51%)
KSE30 Increased By (0.58%)
BAFL 58.40 Decreased By ▼ -0.04 (-0.07%)
BIPL 25.40 Increased By ▲ 0.20 (0.79%)
BOP 34.24 Increased By ▲ 0.25 (0.74%)
CNERGY 8.13 Increased By ▲ 0.02 (0.25%)
DFML 21.00 Increased By ▲ 0.16 (0.77%)
DGKC 197.50 Increased By ▲ 4.53 (2.35%)
FABL 89.68 Decreased By ▼ -0.11 (-0.12%)
FCCL 53.90 Increased By ▲ 1.07 (2.03%)
FFL 18.03 Increased By ▲ 0.08 (0.45%)
GGL 19.75 Increased By ▲ 0.78 (4.11%)
HBL 286.75 Increased By ▲ 1.25 (0.44%)
HUBC 215.66 Increased By ▲ 1.28 (0.6%)
HUMNL 10.99 Increased By ▲ 0.11 (1.01%)
KEL 8.13 Increased By ▲ 0.11 (1.37%)
LOTCHEM 27.48 Decreased By ▼ -0.41 (-1.47%)
MLCF 87.89 Increased By ▲ 1.38 (1.6%)
OGDC 324.89 Increased By ▲ 4.93 (1.54%)
PAEL 39.90 Increased By ▲ 0.48 (1.22%)
PIBTL 17.29 Increased By ▲ 0.62 (3.72%)
PIOC 270.70 Increased By ▲ 4.64 (1.74%)
PPL 232.80 Increased By ▲ 4.62 (2.02%)
PRL 34.90 Increased By ▲ 0.22 (0.63%)
SNGP 99.60 Increased By ▲ 0.42 (0.42%)
SSGC 27.14 Increased By ▲ 0.54 (2.03%)
TELE 8.54 Increased By ▲ 0.26 (3.14%)
TPLP 8.76 Increased By ▲ 0.54 (6.57%)
TRG 71.60 Increased By ▲ 1.89 (2.71%)
UNITY 11.70 Increased By ▲ 0.03 (0.26%)
WTL 1.27 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
کھیل

انگلینڈ بیز بال کے ساتھ روایتی نظم و ضبط بھی اپنائے ، مائیکل وان کا مشورہ

  • انگلینڈ نے گزشتہ 50 برس میں آسٹریلیا میں صرف تین ٹیسٹ سیریز جیتیں ، آخری کامیابی نومبر 2010 میں ملی تھی
شائع December 2, 2025 اپ ڈیٹ December 2, 2025 01:51pm

سابق کپتان مائیکل وان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کو دوسرے ایشز ٹیسٹ میں جیت کے لیے اپنے اندر روایتی نظم و ضبط پیدا کرنا ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ برسبین میں کھیلا جائے گا۔

مہمان ٹیم ایڈیلیڈ میں 8 وکٹوں سے پہلا ٹیسٹ ہارنے کے بعد واپسی کی تلاش میں ہے جہاں آسٹریلیا نے دونوں اننگز میں انگلینڈ کو 200 رنز سے کم اسکور پر آؤٹ کر دیا تھا۔ آسٹریلوی فاسٹ بالر مچل اسٹارک نے میچ میں 10 وکٹیں حاصل کیں جن میں سے 7 پہلی اننگز میں تھیں۔

مائیکل وان نے بی بی سی ریڈیو 5 لائیو پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم آگے بڑھ کر کھیلتی اور خطرے کی طرف دوڑتی ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ گیند جب موومنٹ کر رہی ہو تو یہ اچھا طریقہ ہے۔ ایسے میں پرانے انداز سے کھیلنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ بالکل دفاع میں چلے جائیں اور ہر وقت جیوف بوائیکاٹ یا الیسٹر کک کی طرح کھیلیں، مگر جب گیند ہلکی سی بھی موو ہو رہی ہو تو سمجھداری سے کھیلنا ضروری ہے۔

انگلینڈ نے گزشتہ 50 سال میں آسٹریلیا میں صرف تین ٹیسٹ سیریز جیتی ہیں، جن میں آخری فتح 2010-11 میں ملی تھی۔ اس کے بعد سے وہ آسٹریلیا میں کوئی ایک ٹیسٹ میچ بھی نہیں جیت سکے ۔

2022 میں کوچ میک کولم اور کپتان بین اسٹوکس کے آنے کے بعد انگلینڈ نے انتہائی جارحانہ انداز اپنایا ہے، جسے ”بیز بال“ کہا جاتا ہے۔

وان کا مزید کہنا تھا کہ وہ بہترین تفریح فراہم کرتے ہیں مگر پچھلے تین چار سال میں انہوں نے کوئی پانچ میچوں کی سیریز نہیں جیتی۔ میں انگلینڈ کو ایک مشورہ دوں گا کہ یہ طریقہ کارگر نہیں ہو رہاہے ۔

انگلینڈ کو بہت بہتر کھیلنا ہوگا، زیادہ دیر تک عمدہ کارکردگی کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔

یاد رہے کہ دوسرا ٹیسٹ جو پنک بال سے کھیلا جائے گا، جمعرات کو برسبین میں شروع ہوگا۔

Comments

Comments are closed.