دنیا
پوٹن کا دورہ بھارت، جدید میزائل دفاعی نظام اور جنگی طیاروں کی خریداری پر مذاکرات کا امکان
- بھارت اور روس کے درمیان ایک خصوصی اور مراعات یافتہ اسٹریٹجک شراکت داری موجود ہے،
بلوم برگ نیوز نے اتوار کو باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بھارت اس ہفتے صدر ولادیمیر پوٹن کے دورے کے دوران روسی لڑاکا طیارے اور میزائل دفاعی شیلڈ کی خریداری کے لیے مذاکرات شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
بھارت اور روس کے درمیان ایک خصوصی اور مراعات یافتہ اسٹریٹجک شراکت داری موجود ہے، جس کے تحت توقع کی جاتی ہے کہ سو-57 لڑاکا طیاروں اور جدید ورژن ایس-500 میزائل دفاعی شیلڈ کی خریداری پر مذاکرات کیے جائیں گے، رائٹرز فوری طور پر اس رپورٹ کی تصدیق نہیں کر سکا۔


Comments
Comments are closed.