BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

بنگلہ دیشی رہنما خالدہ ضیا کی حالت نازک ، جلا وطن بیٹے کی واپسی غیر یقینی صورتحال کا شکار

  • طارق رحمان کی واپسی پر کوئی پابندی یا اعتراض نہیں ، عبوری حکومتی سربراہ محمد یونس
شائع اپ ڈیٹ

سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم اور اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا ڈھاکہ کے ایک اسپتال میں انتہائی نازک حالت میں ہیں جبکہ ان کے جلاوطن بیٹے اور عبوری پارٹی سربراہ طارق رحمان کی واپسی کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔

پارٹی ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ 80 سالہ خالدہ ضیا کو 23 نومبر کو سینے کے شدید انفکشن پر نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا،اس عارضے نے ان کے دل اور پھیپھڑوں کو متاثر کیاہے۔

ڈاکٹرز اور بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے سینئر عہدیداروں نے مزید بتایاکہ ان کی خراب ہوتی صحت اس وقت سامنے آئی ہے جب ان کی سیاسی پارٹی حساس مرحلے سے گزر رہی ہے۔ پارٹی نے حال ہی میں ملکی سیاست میں دوبارہ اہمیت حاصل کرلی ہے۔

واضح رہے کہ شیخ حسینہ واجد بنگلہ دیش کی طویل عرصے تک وزیراعظم رہنے کے بعد پچھلے سال طلبہ کی قیادت میں ہونے والے احتجاج کے بعد اقتدار سے علیحدہ ہو گئی تھیں۔

طارق رحمان جو 2008 سے لندن میں مقیم ہیں نے ہفتہ کو فیس بک پر لکھا کہ ان کی بنگلہ دیش واپسی مکمل طور پر ان کے اختیار میں نہیں، جس سے سیاسی یا قانونی رکاوٹوں کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

چند گھنٹوں بعد عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے کہا کہ ان کی واپسی پر کوئی پابندی یا اعتراض نہیں ہے۔

محمد یونس کے پریس سیکرٹری شفیق الحق عالم نے فیس بک پوسٹ میں کہا کہ اس معاملے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

خالدہ ضیا کی حالت نے بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے اندر غیر یقینی صورتحال کو بڑھا دیا ہے، کیونکہ پارٹی اپنی سربراہ کی سنگین بیماری کے دوران اپنی اگلی حکمت عملی پر غور کر رہی ہے، جبکہ عبوری چیئرمین ابھی بیرون ملک ہیں۔

پارٹی، جس نے 2014 اور 2024 کے متنازع انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا، اگست سے سیاسی منظر نامے میں دوبارہ ابھر کر سامنے آئی ہے اور بنگلہ دیش کے بدلتے ہوئے سیاسی منظرنامے میں اہم جماعت کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

Comments

Comments are closed.