BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

سری لنکا کا بوگس کمپنیوں سے تاجر برادری کو محفوظ رکھنے پر زور، کراچی چیمبر سے معتبر کمپنیوں کی فہرست طلب

  • تجارت میں توسیع کے ساتھ ساتھ کاروباری تحفظ اور کارپوریٹ شفافیت بھی ضروری ہے، قونصل جنرل پی کے سنجیوا پٹیویلا
شائع اپ ڈیٹ

سری لنکن قونصل جنرل پی کے سنجیوا پٹیویلا نے کاروباری تنازعات سے بچنے اور ناقابلِ تصدیق یا بوگس کمپنیوں سے دونوں ملکوں کی تاجر برادری کو محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور کراچی چیمبر سے کہا کہ وہ آئندہ سری لنکن اداروں کے ساتھ تعاون کے لیے معتبر اور تصدیق شدہ پاکستانی کمپنیوں کی سفارش کرے۔

انہوں نے کراچی چیمبر کی جانب سے منعقدہ اعلیٰ سطح بزنس ٹو بزنس نیٹ ورکنگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تجارت میں توسیع کے ساتھ ساتھ کاروباری تحفظ اور کارپوریٹ شفافیت بھی ضروری ہے، دونوں ملکوں کی تاجر برادری کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے تحفظ اور قابلِ اعتماد روابط انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

اس موقع پر صدر کے سی سی آئی محمد ریحان حنیف، سینئر نائب صدر محمد رضا، چیئرمین ڈپلومیٹک مشنز و ایمبیسیز لائژن سب کمیٹی احسن ارشد شیخ اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔

قونصل جنرل نے کہا کہ انہیں ذاتی طور پر ایسےواقعات کا علم ہے جہاں تنازعات صرف اس وجہ سے پیدا ہوئے کہ کمپنیوں کا سراغ نہیں مل سکا۔ پاکستان میں کئی بہترین اور قابلِ اعتماد ادارے موجود ہیں اور میں درخواست کرتا ہوں کہ کراچی چیمبر دونوں فریقین کے مفادات کے تحفظ کے حوالے سے زیادہ مؤثر کردار ادا کرے۔

قونصل جنرل نے کے سی سی آئی کی جانب سے براہِ راست کاروباری روابط کو فروغ دینے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گہری اور تاریخی دوستی کو بھی اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سری لنکا کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے اور ہم اس مستقل تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، سری لنکا ہمیشہ نہ صرف آپ کے دلوں میں بلکہ آپ کے کاروبار میں بھی اپنی جگہ رکھتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رواں سال فوڈ ایگ نمائش میں 24 سری لنکن کمپنیوں نے شرکت کی جس کے نتیجے میں کراچی میں کئی امید افزا شراکت داری قائم ہوئیں۔وفد میں سری لنکا کی10 صف اول کی کمپنیاں شامل ہیں جو نہایت قابلِ اعتماد اور پُرخلوص کاروباری شخصیات پرمشتمل ہیں۔

انہوں نے کاروباری طبقے سے کہا کہ وہ سری لنکن وفدکے ساتھ بھرپور رابطے استوار کریں، خیالات کا تبادلہ کریں اور مزید تعاون کے امکانات تلاش کریں۔

Comments

Comments are closed.