BR100 Increased By (1.66%)
BR30 Increased By (1.75%)
KSE100 Increased By (1.2%)
KSE30 Increased By (1.4%)
BAFL 58.67 Increased By ▲ 0.50 (0.86%)
BIPL 27.08 Increased By ▲ 0.08 (0.3%)
BOP 33.92 Increased By ▲ 0.43 (1.28%)
CNERGY 11.10 Increased By ▲ 0.36 (3.35%)
DFML 18.06 Increased By ▲ 0.28 (1.57%)
DGKC 215.83 Increased By ▲ 8.52 (4.11%)
FABL 100.69 Increased By ▲ 0.33 (0.33%)
FCCL 55.90 Increased By ▲ 1.72 (3.17%)
FFL 16.08 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
GGL 23.90 Increased By ▲ 0.99 (4.32%)
HBL 309.24 Increased By ▲ 5.57 (1.83%)
HUBC 219.89 Increased By ▲ 2.77 (1.28%)
HUMNL 10.73 Increased By ▲ 0.11 (1.04%)
KEL 7.30 Increased By ▲ 0.12 (1.67%)
LOTCHEM 27.29 Increased By ▲ 0.32 (1.19%)
MLCF 97.45 Increased By ▲ 2.58 (2.72%)
OGDC 319.09 Increased By ▲ 5.05 (1.61%)
PAEL 42.52 Increased By ▲ 0.25 (0.59%)
PIBTL 17.08 Increased By ▲ 0.04 (0.23%)
PIOC 272.98 Increased By ▲ 3.53 (1.31%)
PPL 221.32 Increased By ▲ 5.11 (2.36%)
PRL 63.42 Increased By ▲ 3.28 (5.45%)
SNGP 105.88 Increased By ▲ 2.99 (2.91%)
SSGC 25.93 Increased By ▲ 0.65 (2.57%)
TELE 8.46 Increased By ▲ 0.21 (2.55%)
TPLP 14.71 Increased By ▲ 1.34 (10.02%)
TRG 60.81 Decreased By ▼ -0.04 (-0.07%)
UNITY 10.01 Increased By ▲ 0.05 (0.5%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.02 (1.68%)
کاروبار اور معیشت

گردشی قرض منصوبہ: او جی ڈی سی ایل کو سود کی پانچویں قسط کے طور پر 7.73 ارب موصول

  • 92 ارب روپے کے مجموعی سود کی رقم بارہ مساوی ماہانہ اقساط میں ادا کی جانی ہے
شائع اپ ڈیٹ

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے کہا ہے کہ اسے حکومت کے سرکلر ڈیٹ سیٹلمنٹ پلان کے تحت پاور ہولڈنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ (پی ایچ ایل) سے 7.725 ارب روپے کی پانچویں قسط موصول ہوگئی ہے۔

پاکستان کی سب سے بڑی ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنی نے یہ پیش رفت منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں بتائی۔

نوٹس میں کہا گیا کہ 92 ارب روپے کے مجموعی سود کی رقم بارہ مساوی ماہانہ اقساط میں ادا کی جانی ہے، جس کا آغاز جولائی 2025 سے ہوگا۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق اس قسط کی وصولی جو بارہ ماہانہ اقساط میں سے ایک ہے توانائی شعبے میں گردشی قرضے کے مسئلے کے حل کے لیے حکومت کی جانب سے جاری کوششوں میں مستقل پیشرفت کی غمازی کرتی ہے۔

گزشتہ سال جون میں حکومت نے گردشی قرضے کے تصفیہ منصوبے کے تحت او جی ڈی سی ایل کو 82 ارب روپے کی ادائیگی کی منظوری دی تھی۔ یہ رقم پی ایچ ایل کی جانب سے جاری کردہ پرائیویٹلی پلیسڈ ٹرم فنانس سرٹیفکیٹس (پی پی ٹی ایف سی) میں کمپنی کی سرمایہ کاری سے متعلق تھی۔

حکومت نے مجموعی سود کی رقم 92 ارب روپےکی ادائیگی کی بھی منظوری دی تھی جس کی ادائیگی جولائی 2025 سے شروع ہو کر بارہ مساوی اقساط میں مکمل ہوگی۔

او جی ڈی سی ایل 23 اکتوبر 1997 کو کمپنیز آرڈیننس 1984 (جو اب کمپنیز ایکٹ 2017 ہے) کے تحت وجود میں آئی۔ کمپنی تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش، ترقی، پیداوار اور فروخت سمیت وہ تمام سرگرمیاں انجام دیتی ہے جو اس سے قبل 1961 میں قائم ہونے والی آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ذریعے کی جاتی تھیں۔

Comments

Comments are closed.