BR100 Decreased By (-0.12%)
BR30 Increased By (0.1%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.18%)
BAFL 59.48 Increased By ▲ 0.32 (0.54%)
BIPL 27.47 Increased By ▲ 0.21 (0.77%)
BOP 36.16 Increased By ▲ 0.16 (0.44%)
CNERGY 11.44 Increased By ▲ 0.19 (1.69%)
DFML 18.19 Increased By ▲ 0.11 (0.61%)
DGKC 218.74 Decreased By ▼ -1.45 (-0.66%)
FABL 100.05 Decreased By ▼ -0.50 (-0.5%)
FCCL 57.30 Increased By ▲ 0.42 (0.74%)
FFL 16.58 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.10 (0.42%)
HBL 324.61 Decreased By ▼ -0.99 (-0.3%)
HUBC 223.20 Decreased By ▼ -0.38 (-0.17%)
HUMNL 10.72 Decreased By ▼ -0.03 (-0.28%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.06 (-0.81%)
LOTCHEM 27.18 Decreased By ▼ -0.02 (-0.07%)
MLCF 102.50 Decreased By ▼ -0.59 (-0.57%)
OGDC 319.49 Increased By ▲ 1.00 (0.31%)
PAEL 44.55 Increased By ▲ 0.17 (0.38%)
PIBTL 16.88 Decreased By ▼ -0.02 (-0.12%)
PIOC 274.00 Decreased By ▼ -1.86 (-0.67%)
PPL 222.50 Increased By ▲ 0.02 (0.01%)
PRL 64.30 Increased By ▲ 0.49 (0.77%)
SNGP 104.80 Decreased By ▼ -0.11 (-0.1%)
SSGC 27.21 Decreased By ▼ -0.04 (-0.15%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.01 (0.11%)
TPLP 15.00 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
TRG 62.40 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
UNITY 11.75 Decreased By ▼ -0.15 (-1.26%)
WTL 1.24 Increased By ▲ 0.02 (1.64%)
پاکستان

سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر

  • فوجی اور سیکورٹی تعاون کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
شائع اپ ڈیٹ

سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے پیر کے روز جنرل ہیڈکوارٹرز میں پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔ یہ بات پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور عسکری و سیکورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی۔

اس کے علاوہ دونوں فریقین نے دفاع، تربیت اور انسداد دہشت گردی میں جاری تعاون کا بھی جائزہ لیا، جو پاکستان اور سعودی عرب کی شراکت داری کے اہم ستون ہیں۔

بیان کے مطابق آنے والے سعودی عہدیدار نے سعودی مسلح افواج کے مختلف شعبوں میں پاکستان کے تعاون کو سراہا اور اس مضبوط شراکت کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔


Comments

Comments are closed.