BR100 Increased By (0.07%)
BR30 Increased By (0.05%)
KSE100 Increased By (0.12%)
KSE30 Increased By (0.09%)
BAFL 56.75 Increased By ▲ 0.28 (0.5%)
BIPL 24.87 Increased By ▲ 0.24 (0.97%)
BOP 30.10 Decreased By ▼ -0.02 (-0.07%)
CNERGY 12.90 Decreased By ▼ -0.08 (-0.62%)
DFML 18.04 Increased By ▲ 0.55 (3.14%)
DGKC 187.00 Decreased By ▼ -0.22 (-0.12%)
FABL 93.53 Decreased By ▼ -0.18 (-0.19%)
FCCL 51.84 Increased By ▲ 0.19 (0.37%)
FFL 14.50 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 19.00 Decreased By ▼ -0.04 (-0.21%)
HBL 303.45 Decreased By ▼ -0.33 (-0.11%)
HUBC 199.25 Increased By ▲ 0.29 (0.15%)
HUMNL 9.86 Increased By ▲ 0.01 (0.1%)
KEL 6.04 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 26.54 Increased By ▲ 0.37 (1.41%)
MLCF 90.97 Decreased By ▼ -0.26 (-0.28%)
OGDC 314.37 Increased By ▲ 0.98 (0.31%)
PAEL 35.15 Decreased By ▼ -0.09 (-0.26%)
PIBTL 14.75 Increased By ▲ 0.04 (0.27%)
PIOC 238.05 Decreased By ▼ -1.57 (-0.66%)
PPL 220.97 Decreased By ▼ -0.39 (-0.18%)
PRL 91.62 Increased By ▲ 0.40 (0.44%)
SNGP 90.87 No Change ▼ 0.00 (0%)
SSGC 23.30 No Change ▼ 0.00 (0%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.01 (-0.13%)
TPLP 12.68 Increased By ▲ 0.12 (0.96%)
TRG 55.85 Increased By ▲ 0.06 (0.11%)
UNITY 8.00 Decreased By ▼ -0.02 (-0.25%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)
کاروبار اور معیشت

پاکستان کی ملائیشیا کو گوشت برآمدات میں بڑی پیش رفت

  • گوشت برآمد سے متعلق کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس ، 200 ملین ڈالر کی برآمدات کا ہدف تجویز
شائع اپ ڈیٹ

وزیرِاعظم کی ملائیشیا کو گوشت برآمدات سے متعلق کمیٹی کا اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی مشترکہ صدارت وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی ہارو ن اختر خان اور وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کی۔

اجلاس میں سرکاری اور نجی شعبے کے اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی، جس کا مقصد ملائیشیا کو گوشت کی برآمدات میں درپیش چیلنجز، موجودہ سفارشات اور آئندہ حکمتِ عملی کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔

کمیٹی نے اس موقع پر ملائیشیا کو گوشت کی 200 ملین ڈالر مالیت کی برآمدات کا ہدف تجویز کیا، جو اس شعبے میں ایک بڑی پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیرِ تجارت نے بتایا کہ حکومت نجی برآمد کنندگان کے اشتراک سے ایک مشترکہ کاروباری ماڈل تیار کر رہی ہے، جس کے ذریعے گوشت کی ترسیل کو مزید مؤثر، منظم اور تیز بنایا جائے گا۔

انہوں نے چرگاہوں کی بہتری، FMD ویکسین لیبارٹریز کے قیام اور برآمد کنندگان کے لیے ٹارگٹڈ مراعات کی فراہمی کو فوری اور ناگزیر قرار دیا، تاکہ پاکستان ملائیشیا کی منڈی میں مؤثر طریقے سے داخل ہو سکے۔

معاونِ خصوصی ہارون اختر خان نے یقین دہانی کرائی کہ وزیرِاعظم کی ہدایات کی روشنی میں ایک جامع برآمداتی حکمتِ عملی تیار کی جا رہی ہے۔

ان کے مطابق پاکستان ہڈی کے بغیر گوشت کی برآمدات کے لیے عالمی معیار پر مکمل طور پر پورا اترتا ہے، جبکہ ہڈی والے گوشت کی برآمد کے لیے بھی قابلِ عمل فریم ورک پر تیزی سے کام جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھینس کے گوشت کی برآمدات میں اضافے کے لیے مراعات انتہائی ضروری ہیں۔

انہوں نے پراسیسنگ سسٹمز کو اپ گریڈ کرنے، کولڈ چین انفرااسٹرکچر بہتر بنانے اور جدید ایکسپورٹ ریڈی میکانزم متعارف کرانے کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ پاکستان عالمی منڈیوں میں مؤثر مقابلہ کر سکے۔

آخر میں جام کمال خان نے بتایا کہ نیا کاروباری ماڈل جلد وزیرِاعظم کو پیش کیا جائے گا، جس سے پاکستان کی برآمدی صلاحیت میں قابلِ ذکر اضافہ ہو گا اور حلال مارکیٹس میں نئی راہیں کھلیں گی۔

Comments

Comments are closed.