کھیل
آسٹریلیا کا پہلے ایشیز ٹیسٹ کے لیے پلئینگ الیون کا اعلان
- اوپننگ بلے باز جیک ویدرالڈ اور تیز گیند باز برینڈن ڈوگٹ ڈبیبو کرینگے
آسٹریلیا نے پہلے ایشیز ٹیسٹ کے لیے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا۔
اوپننگ بلے باز جیک ویدرالڈ اور تیز گیند باز برینڈن ڈوگٹ جمعہ کو پرتھ میں ہونے والے ایشز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کے لیے اپنا ڈیبیو کریں گے۔ جنوری 2019 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ایک ہی ٹیسٹ سے قبل دو نئے بیگی گرین کیپس دیے جائینگی۔
پہلے ٹیسٹ میں کپتانی کرنے والے اسٹیو اسمتھ نے پلئینگ الیون کی تصدیق کردی ہے۔ واضح رہے کہ اسٹیو اسمتھ انجرڈ پیٹ کمنس کی جگہ پہلے ٹیسٹ میں کپتانی کرینگے۔
پلئینگ الیون میں عثمان خواجہ، جیک ویدرالڈ، مارنوس لبوشین اور اسٹیو اسمتھ (کپتان) ، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، ایلیکس کیری، میچل اسٹارک، نیتھن لیون، برینڈن ڈوگٹ اور اسکاٹ بولینڈ شامل ہیں۔
آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل پرتھ میں کھیلا جائے گا۔


Comments
Comments are closed.