BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

ماسکو میں ایس سی او سمٹ ، وزیر خارجہ اسحاق ڈار پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے

  • ایس سی او سی ایچ جی اجلاس میں بیلاروس، چین، قازقستان، روس، ازبکستان، ایران اور پاکستان و بھارت کے اہم رہنما شریک ہوں گے
شائع اپ ڈیٹ

روسی وزیر اعظم میخائل ولاڈیمیرویچ مشسٹن کی دعوت پر پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق دار 17 تا 18 نومبر کو ماسکو میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ (سی ایچ جی) اجلاس کی قیادت کریں گے ۔

دفتر خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ سی ایچ جی میں بیلاروس، چین، قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم، ایران کے نائب صدر اور پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔

ایس سی او کے رکن ممالک کے علاوہ منگولیا، بحرین، مصر، قطر، کویت ترکمانستان کے وزرائے اعظم اور بین الاقوامی/علاقائی اداروں کے سربراہان بھی اجلاس میں شریک ہوں گے، جن میں کامن ویلتھ آف انڈیپنڈنٹ اسٹیٹس (سی آئی ایس)، یورو ایشین اکنامک یونین ( ای اے ای یو)، کلیکٹیو سکیورٹی ٹریٹی آرگنائزیشن (سی ایس ٹی او ) اور ڈیموکریٹک سوشلسٹس آف امریکہ (ڈی ایس اے) شامل ہیں۔

نائب وزیر اعظم اپنے خطاب میں اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے اور ایس سی او خطے کے فوائد کے لیے تنظیم کو مضبوط بنانے کے طریقے بھی بیان کریں گے۔

سی ایچ جی ، ایس سی او کا دوسرا سب سے اہم فیصلہ ساز ادارہ ہے۔ یہ معیشت، مالیات، تجارت، کنیکٹوٹی، سماجی و اقتصادی تعاون اور بجٹ جیسے امور میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ سی ایچ جی ایس سی او کا مشترکہ اعلامیہ، بیانات جاری اور اہم فیصلے بھی کرتا ہے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ اجلاس کے دوران دیگر ایس سی او ممالک کے سربراہان کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Comments

Comments are closed.