BR100 Increased By (1.2%)
BR30 Increased By (1.12%)
KSE100 Increased By (0.74%)
KSE30 Increased By (0.73%)
BAFL 57.80 Increased By ▲ 0.60 (1.05%)
BIPL 27.28 Increased By ▲ 0.39 (1.45%)
BOP 34.40 Increased By ▲ 0.71 (2.11%)
CNERGY 10.89 Increased By ▲ 0.28 (2.64%)
DFML 18.40 Increased By ▲ 0.35 (1.94%)
DGKC 210.60 Increased By ▲ 0.70 (0.33%)
FABL 101.18 Increased By ▲ 2.23 (2.25%)
FCCL 54.90 Increased By ▲ 1.16 (2.16%)
FFL 16.76 Increased By ▲ 0.30 (1.82%)
GGL 25.09 Increased By ▲ 1.27 (5.33%)
HBL 304.74 Increased By ▲ 2.32 (0.77%)
HUBC 222.00 Increased By ▲ 3.06 (1.4%)
HUMNL 10.57 Increased By ▲ 0.03 (0.28%)
KEL 7.41 Increased By ▲ 0.13 (1.79%)
LOTCHEM 29.90 Increased By ▲ 0.25 (0.84%)
MLCF 96.74 Increased By ▲ 0.38 (0.39%)
OGDC 319.83 Increased By ▲ 1.61 (0.51%)
PAEL 43.35 Increased By ▲ 1.58 (3.78%)
PIBTL 17.10 Increased By ▲ 0.29 (1.73%)
PIOC 300.99 Increased By ▲ 4.37 (1.47%)
PPL 222.90 Increased By ▲ 2.73 (1.24%)
PRL 52.16 Increased By ▲ 3.11 (6.34%)
SNGP 108.05 Increased By ▲ 1.92 (1.81%)
SSGC 29.50 Increased By ▲ 0.36 (1.24%)
TELE 8.96 Increased By ▲ 0.14 (1.59%)
TPLP 13.10 Increased By ▲ 0.59 (4.72%)
TRG 60.48 Increased By ▲ 0.26 (0.43%)
UNITY 10.57 Increased By ▲ 0.55 (5.49%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)
کھیل

پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ

  • محمد وسیم نے 47 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، حارث رؤف نے 38 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان نےسری لنکا کو 3 میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا۔ پاکستان کی جانب سے212 رنز کا ہدف 45ویں اوور میں ہی پورا کرلیا گیا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ون ڈے میچ میں کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیاا۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لئے 212 رنز کا ہدف دیا۔

سری لنکا کی جانب سے سدھیرا 48، کوشل مینڈس 34 اور پون 32 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے۔

پاکستانی بولر محمد وسیم نے 3 جب کہ فیصل اکرم اور حارث رؤف نے دو دو کھلاڑیوں کو شکار بنایا، شاہین اور فہیم اشرف کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو حسیب اللہ خان بغیر کوئی رن بنائے 8 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے، پھر فخر زمان اور بابر اعظم نے اسکور کو 82 تک پہنچادیا۔

یہاں فخر زمان 45 گیندوں پر 55 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، انہوں نے 37 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی۔ بابر اعظم 101 کے مجموعی اسکور پر 34 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

نئے بلے باز سلمان آغا صرف 6 رنز بناکر پویلین لوٹے، یوں پاکستان کی 115 پر چوتھی وکٹ گری، پھر محمد رضوان اور حسین طلعت نےشاندار اننگز کھیلی اور 100 رنز کی شراکت قائم کی۔

محمد رضوان 62 اور حسین طلعت 42 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔سری لنکا کی جانب سے جیفری نے تین جبکہ مہیش نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Comments

Comments are closed.