BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
دنیا

لیبیا، دو کشتیوں کے الٹنے سے چار افراد ہلاک، درجنوں مہاجرین لاپتہ

  • پہلی کشتی میں 26 بنگلہ دیشی مہاجر سوار تھے، جن میں سے چار ہلاک ہوئے۔ دوسری کشتی میں 69 مہاجر سوار تھے جن میں دو مصری اور متعدد سوڈانی شامل تھے
شائع اپ ڈیٹ

لیبیا کے ساحلی شہر الخمس کے نزدیک دو کشتیوں کے الٹنے سے کم از کم چار افراد ہلاک اور دیگر درجنوں لاپتہ ہو گئے، یہ اطلاع لیبیا ریڈ کریسنٹ نے ہفتے کے روز دی۔

ریڈ کریسنٹ کے مطابق پہلی کشتی میں 26 بنگلہ دیشی مہاجر سوار تھے، جن میں سے چار ہلاک ہوئے۔ دوسری کشتی میں 69 مہاجر سوار تھے جن میں دو مصری اور متعدد سوڈانی شامل تھے، تاہم ان کی حالت کے بارے میں تفصیلات نہیں دی گئیں۔

الخمس، دارالحکومت طرابلس سے تقریباً 118 کلومیٹر مشرق میں واقع ایک ساحلی شہر ہے۔ بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرت (آئی او ایم) نے بدھ کو بتایا تھا کہ الخمس کے شمالی ساحل کے قریب ایک ربڑ کی کشتی کے ڈوبنے کے بعد کم از کم 42 مہاجرین لاپتہ اور مردہ تصور کیے جا رہے ہیں۔

ریڈ کریسنٹ کی جاری کردہ تصاویر میں لاشیں سیاہ پلاسٹک کے تھیلوں میں رکھی ہوئی دکھائی گئی ہیں، جبکہ رضاکار بچ جانے والوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر رہے ہیں۔ دیگر تصاویر میں بچائے گئے مہاجرین گرم کمبل میں لپٹے فرش پر بیٹھے دکھائی دیے۔

ریسکیو آپریشن میں کوسٹ گارڈز اور الخمس پورٹ سیکیورٹی ایجنسی نے حصہ لیا۔ ہلاک ہونے والوں کی لاشیں متعلقہ حکام کے حوالے کی گئی ہیں۔

اکتوبر کے وسط میں طرابلس کے مغرب میں ساحل پر 61 مہاجرین کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں، جبکہ ستمبر میں آئی او ایم نے بتایا تھا کہ ایک کشتی میں آگ لگنے سے کم از کم 50 سودانی مہاجرین ہلاک ہوئے تھے۔

اقوام متحدہ کے جنیوا اجلاس میں برطانیہ، اسپین، ناروے اور سیرالیون سمیت کئی ممالک نے لیبیا پر زور دیا کہ وہ ایسے حراستی مراکز بند کرے جہاں حقوق انسانی کی تنظیموں کے مطابق مہاجرین اور پناہ گزینوں کے ساتھ تشدد اور ظلم ہوتا ہے۔

Comments

Comments are closed.