BR100 Increased By (0.11%)
BR30 Decreased By (-0.26%)
KSE100 Increased By (0.12%)
KSE30 Increased By (0.09%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.45 (-0.79%)
BIPL 27.18 Increased By ▲ 0.29 (1.08%)
BOP 34.10 Increased By ▲ 0.41 (1.22%)
CNERGY 9.92 Decreased By ▼ -0.69 (-6.5%)
DFML 18.16 Increased By ▲ 0.11 (0.61%)
DGKC 207.00 Decreased By ▼ -2.90 (-1.38%)
FABL 100.18 Increased By ▲ 1.23 (1.24%)
FCCL 54.61 Increased By ▲ 0.87 (1.62%)
FFL 16.70 Increased By ▲ 0.24 (1.46%)
GGL 24.87 Increased By ▲ 1.05 (4.41%)
HBL 301.99 Decreased By ▼ -0.43 (-0.14%)
HUBC 219.15 Increased By ▲ 0.21 (0.1%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.06 (-0.57%)
KEL 7.42 Increased By ▲ 0.14 (1.92%)
LOTCHEM 29.35 Decreased By ▼ -0.30 (-1.01%)
MLCF 94.35 Decreased By ▼ -2.01 (-2.09%)
OGDC 316.40 Decreased By ▼ -1.82 (-0.57%)
PAEL 43.15 Increased By ▲ 1.38 (3.3%)
PIBTL 16.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 296.50 Decreased By ▼ -0.12 (-0.04%)
PPL 220.50 Increased By ▲ 0.33 (0.15%)
PRL 49.05 No Change ▼ 0.00 (0%)
SNGP 104.94 Decreased By ▼ -1.19 (-1.12%)
SSGC 28.17 Decreased By ▼ -0.97 (-3.33%)
TELE 8.80 Decreased By ▼ -0.02 (-0.23%)
TPLP 13.40 Increased By ▲ 0.89 (7.11%)
TRG 60.30 Increased By ▲ 0.08 (0.13%)
UNITY 10.44 Increased By ▲ 0.42 (4.19%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)
کاروبار اور معیشت

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کا جاز کیش ایکسپیرینس لاؤنج کا دورہ

  • ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں تیزی لانے پر جاز کیش کے کردار کو سراہا
شائع اپ ڈیٹ

ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن (ڈی پی سی) کے چیئرمین اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر ڈاکٹر عنایت حسین نے اسلام آباد میں جاز کیش ایکسپیرینس لاؤنج اور نیٹ ورک آپریشنز سینٹر کا دورہ کیا۔

انہوں نے ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کے فروغ، مالی شمولیت کے استحکام اور ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے پھیلاؤ میں جاز کیش کے کردار کو سراہا۔

اس موقع پر جاز کے سی ای او اور موبی لنک مائیکروفنانس بینک کے چیئرمین عامر ابراہیم ، جاز کیش کے سی ای او مرتضیٰ علی اور موبی لنک مائیکروفنانس بینک کے سی ای او حارث محمود چوہدری نے ڈاکٹر عنایت حسین کو جاز کیش کے جاری ڈیجیٹل منصوبوں اور جدید مالیاتی حلوں پر بریفنگ دی۔

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ایسے جدید اقدامات ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں اور مالی شمولیت کو فروغ دیتے ہیں اور پاکستان کے شفاف، کیش لیس معاشی نظام کے وژن کے لیے سرکاری و نجی شعبے کا اشتراک ناگزیر ہے۔

جاز کیش کے سی ای او مرتضیٰ علی نے بتایا کہ جاز کیش ماہانہ 60 ارب روپے سے زائد کی کیو آر ٹرانزیکشنز پراسیس کر رہا ہے اور سات لاکھ سے زائد تاجروں کو بااختیار بنا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نیا بزنس ایپ تاجروں کو ریئل ٹائم کنٹرول فراہم کرتے ہوئے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام میں انقلاب لا رہا ہے۔

جاز کیش 5 کروڑ 50 لاکھ سے زائد صارفین اور 6.5 لاکھ سے زیادہ تاجروں کے ساتھ ملک کا سب سے بڑا ڈیجیٹل پیمنٹ نیٹ ورک چلا رہا ہے اور پاکستان کو کیش لیس معیشت کی طرف لے جانے کا اہم حصہ دار ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.