کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی، چاندی مہنگی ہوگئی
- ایک تولہ سونا4 لاکھ 34 ہزار 762، دس گرام 3 لاکھ 72 ہزار 738 روپے پر جاپہنچا
عالمی و مقامی مارکیٹ میں بدھ کو سونے کی قیمتوں میں کمی جب کہ چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کی کمی سے 4124 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 34 ہزار 762 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 72 ہزار 738 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ منگل کو فی تولہ سونا 5 ہزار 900 روپے کے بڑے اضافے سے 4 لاکھ 35 ہزار 762 روپے پر جاپہنچا تھا۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 81 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 434 روپے ہوگئی۔


Comments
Comments are closed.