BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی ترمیم بل کی منظوری دیدی

  • آئینی ترمیمی بل آج سینیٹ میں غور اور منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا
شائع اپ ڈیٹ

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی برائے قانون و انصاف نے آئین کی 27ویں ترمیم بل کی منظوری دے دی، جسے آج سینیٹ میں غور اور منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ یہ کمیٹی سینیٹ اور قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں زیر بحث آئینی ترامیم پر غور کرتی رہی، جن میں مسلح افواج، وفاقی آئینی عدالت کے قیام، صدر اور گورنرز کے حقوق و استثنیٰ، اور دیگر اہم مسائل شامل ہیں۔

کمیٹی کے اجلاس کی مشترکہ صدارت سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور رکن قومی اسمبلی چودھری محمود بشیر ورک نے کی۔ پاکستان تحریک انصاف، جمعیت علمائے اسلام ، مجلس وحدت المسلمین اور پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی نے کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا، جیسا کہ انہوں نے گزشتہ روز کے اجلاس میں بھی کیا تھا۔ عوامی نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ نے اپنے تجاویز علیحدہ جمع کروائی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین نے مجوزہ ترامیم پر اعتراضات اٹھائے، تاہم کمیٹی نے اکثریت کے فیصلے سے انہیں مسترد کر دیا۔ عوامی نیشنل پارٹی کی تجویز خیبر پختونخوا کے نام میں تبدیلی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کی تجویز صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں میں اضافے سے متعلق تھی۔

تفصیلی مشاورت کے بعد کمیٹی نے آئین کے آرٹیکل 243 میں ترامیم کی منظوری دی اور آئینی عدالت کے قیام کے لیے ایک شق بھی منظور کی۔ کمیٹی نے زیر التوا مقدمات کے فیصلے کے لیے مدت چھ ماہ سے بڑھا کر ایک سال کرنے کی ترمیم بھی منظور کی، جس کے تحت ایک سال تک غیر فعال رہنے والا مقدمہ ختم شدہ سمجھا جائے گا۔

ترمیم کے تحت چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے کا قیام عمل میں لایا جائے گا، جو آرمی چیف کے لیے مخصوص ہوگا۔ فیلڈ مارشل، مارشل آف دی ایئر فورس یا ایڈمرل آف دی فلیٹ کے اعزازات رکھنے والے افسران عمر بھر یونیفارم میں رہیں گے اور ان کے حقوق و مراعات مستقل ہوں گے۔ صدر آرمی، نیول اور ایئر چیف کی تعیناتی وزیراعظم کی سفارش پر کریں گے جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدے کو ختم کیا جائے گا۔

27ویں آئینی ترمیم کے تحت وفاقی آئینی عدالت کا قیام ہوگا، جس میں صوبوں کی مساوی نمائندگی ہوگی اور ہائی کورٹ ججز کی تعیناتی یا تبادلہ عدالتی کمیشن کے اختیار میں ہوگا۔ آئینی عدالت کے جج 68 سال کی عمر تک خدمات انجام دیں گے جبکہ چیف جسٹس آئینی عدالت تین سالہ مدت کے بعد ریٹائر ہوں گے۔ صدر کسی جج کو عبوری چیف جسٹس کے طور پر مقرر کر سکتے ہیں۔

ترمیم میں صدر اور گورنر کے خلاف کوئی فوجداری کارروائی نہ کرنے اور صدر یا گورنر کو گرفتار یا قید کرنے سے متعلق حفاظتی شقیں بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آرٹیکل 184 سے سو موٹو نوٹس کا اختیار ختم کر دیا گیا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.