BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

ایران کی پاکستان، افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرانے میں مدد کی پیشکش

  • مفاہمت کیلئے ثالث کا کردار ادا کرنے اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں، ایرانی وزیر خارجہ
شائع اپ ڈیٹ

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اتوار کے روز اپنے پاکستانی اور افغان ہم منصبوں سے رابطہ کرکے تہران کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں مدد کی پیشکش کی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے پاکستانی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کو ٹیلیفون کیا اور کہا کہ ایران مفاہمت کے لیے ثالث کا کردار ادا کرنے اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسحاق ڈار سے گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیرِ خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر حالیہ جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ اسلام آباد اور کابل کے درمیان پائیدار مکالمے کی اہمیت کو تسلیم کریں۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک کو بھی چاہیے کہ وہ تعمیری کردار ادا کرتے ہوئے دونوں فریقین کے درمیان تنازعات کو پرامن طور پر حل کرنے اور مزید کشیدگی کو روکنے میں مدد کریں۔

عباس عراقچی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اسلام آباد اور کابل کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے اور کشیدگی میں کمی کے لیے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

اسحاق ڈار نے اپنے ایرانی ہم منصب کو افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے تیسرے دور کی تفصیلات اور موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اس معاملے پر رابطہ اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.