BR100 Increased By (0.89%)
BR30 Increased By (1.25%)
KSE100 Increased By (0.66%)
KSE30 Increased By (0.7%)
BAFL 58.67 Increased By ▲ 0.23 (0.39%)
BIPL 25.43 Increased By ▲ 0.23 (0.91%)
BOP 34.50 Increased By ▲ 0.51 (1.5%)
CNERGY 8.15 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
DFML 20.98 Increased By ▲ 0.14 (0.67%)
DGKC 196.16 Increased By ▲ 3.19 (1.65%)
FABL 89.99 Increased By ▲ 0.20 (0.22%)
FCCL 53.35 Increased By ▲ 0.52 (0.98%)
FFL 18.15 Increased By ▲ 0.20 (1.11%)
GGL 19.05 Increased By ▲ 0.08 (0.42%)
HBL 287.25 Increased By ▲ 1.75 (0.61%)
HUBC 215.50 Increased By ▲ 1.12 (0.52%)
HUMNL 10.80 Decreased By ▼ -0.08 (-0.74%)
KEL 8.16 Increased By ▲ 0.14 (1.75%)
LOTCHEM 28.07 Increased By ▲ 0.18 (0.65%)
MLCF 87.49 Increased By ▲ 0.98 (1.13%)
OGDC 322.69 Increased By ▲ 2.73 (0.85%)
PAEL 40.16 Increased By ▲ 0.74 (1.88%)
PIBTL 17.16 Increased By ▲ 0.49 (2.94%)
PIOC 272.00 Increased By ▲ 5.94 (2.23%)
PPL 230.10 Increased By ▲ 1.92 (0.84%)
PRL 34.94 Increased By ▲ 0.26 (0.75%)
SNGP 99.49 Increased By ▲ 0.31 (0.31%)
SSGC 26.88 Increased By ▲ 0.28 (1.05%)
TELE 8.66 Increased By ▲ 0.38 (4.59%)
TPLP 8.72 Increased By ▲ 0.50 (6.08%)
TRG 70.17 Increased By ▲ 0.46 (0.66%)
UNITY 11.70 Increased By ▲ 0.03 (0.26%)
WTL 1.29 Increased By ▲ 0.01 (0.78%)
پاکستان

پنجاب کابینہ نے ایئر پنجاب پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے قیام کی منظوری دیدی

  • کابینہ اجلاس میں ملتان، راولپنڈی اور لاہور میں الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں اضافے کی تجویز کو مسترد کردیا گیا
شائع November 6, 2025 اپ ڈیٹ November 6, 2025 10:04am

پنجاب کابینہ نے اپنے 30ویں اجلاس میں گنے کی کرشنگ سیزن 15 نومبر سے شروع کرنے کی منظوری دے دی۔ اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کی۔ اجلاس میں ملتان، راولپنڈی اور لاہور میں الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں اضافے کی تجویز کو مسترد کردیا گیا جبکہ کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی توثیق کی گئی۔

کابینہ نے سرکاری اسکولوں میں ’’اسکول ٹیچرز انٹرن‘‘ کی بھرتی کی منظوری دی اور ’’جس کے پاس ہے، وہی مالک ہے‘‘ کے وژن کے تحت ’’پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف امویبل پراپرٹی آرڈیننس 2025‘‘ کی منظوری دی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ ہائی ٹیک فارمز مکینائزیشن فنانس پروگرام کے تحت سبسڈی کی منظوری دی گئی۔ بتایا گیا کہ اس پروگرام کے لیے 10 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور پنجاب حکومت جدید زرعی آلات پر 60 فیصد سبسڈی فراہم کرے گی۔

کابینہ نے لاہور۔راولپنڈی ہائی اسپیڈ ریل کے ایم او یو، ایئر پنجاب پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے قیام، اور وزیراعظم کی کیش لیس حکمت عملی کے تحت ریٹیلرز کے لیے کیو آر کوڈ کی منظوری دی۔ مصر کے ساتھ زرعی تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت بھی منظور کی گئی۔ اجلاس میں لاہور میوزیم کی بحالی کے ماسٹر پلان، ٹریفک جرمانوں کے پوائنٹس سسٹم اور پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کے لیے الیکٹرک ڈپو قائم کرنے کی گرانٹس کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے قیام، ضلع اسپتالوں میں کارڈیک کیتھ لیبز کے لیے طبی عملے کی بھرتی، پنجاب سروسز ٹریبونل میں عملے کی بھرتی اور پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے سی ای او کی تقرری کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے یونیورسٹی آف حافظ آباد کے قیام، محکمہ سیاحت کے تحت ایکس گریشیا پیکج، اور لاہور رنگ جنگل اسٹیشن سے رائے ونڈ تک گرین کوریڈور کے لیے فنڈز کے اجرا کی منظوری بھی دی۔

اجلاس میں ’پنجاب لو کاربن اینڈ ایڈاپٹیو ایگریکلچر‘ منصوبہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے منظور کیا گیا۔ پنجاب ایجوکیشن سیکٹر پلان 2025-30 کی بھی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے خصوصی معاون سلمیٰ بٹ، ڈی جی فوڈ امجد حفیظ اور سیکریٹری پرائس کنٹرول کرن خورشید کی کارکردگی کو سراہا۔ اجلاس میں مختلف محکموں میں تقرریوں، ترقیاں، بجٹ، ٹریفک قوانین میں اصلاحات اور صوبائی ترقیاتی پروگرام میں نئی اسکیموں کی شمولیت سمیت درجنوں انتظامی فیصلے کیے گئے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.