BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

صدر زرداری کا دورہ قطر، زراعت اور غذائی تحفظ میں شراکت کی پیشکش

  • رہنمائوں کا سیاسی، معاشی اور ثقافتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال
شائع اپ ڈیٹ

صدر آصف علی زرداری اور امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے بدھ کے روز دوحہ میں ملاقات کے دوران سیاسی، معاشی اور ثقافتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں صدر پاکستان نے دفاع اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کی پیشکش کی، جس پر امیرِ قطر نے مثبت ردِعمل دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو پاکستان کے ساتھ فوری مشاورت شروع کرنے کی ہدایت دینے کا یقین دلایا۔ صدر زرداری نے زراعت اور غذائی تحفظ کے شعبوں میں بھی شراکت بڑھانے کی تجویز دی۔

امیرِ قطر نے پاکستان کی ترقیاتی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی برادری کے قطر کی ترقی میں کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ آئندہ برسوں میں ان کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو۔

صدر آصف زرداری نے حکومت اور عوام پاکستان کی جانب سے امیر قطر کو نیک خواہشات اور خیرسگالی کا پیغام پہنچایا اور ان کی بصیرت افروز قیادت میں قطر کی شاندار ترقی کی تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں نے ایمان، باہمی اعتماد اور امتِ مسلمہ کی ترقی و خوشحالی کے مشترکہ مقاصد پر مبنی تاریخی اور برادرانہ تعلقات کے تسلسل پر اتفاق کیا۔

صدر آصف زرداری نے قطر کے عالمی کردار کو سراہتے ہوئے فلسطین خصوصا غزہ کے لیے جنگ بندی اور انسانی امداد کی وکالت پر امیرِ قطر کو خراج تحسین پیش کیا۔

امیرِ قطر نے پاکستان اور سعودی عرب کے حالیہ دفاعی معاہدے کو بروقت اور خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے جو بیک وقت چین، مغرب اور خلیجی ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہے۔

صدر آصف زرداری نے قطر کے سرمایہ کاری کے عزم کا خیرمقدم کرتے ہوئے اعتماد ظاہر کیا کہ دوطرفہ تعاون مزید مستحکم ہوگا۔ انہوں نے قطر فاؤنڈ فار ڈیولپمنٹ اور دیگر تعلیمی و انسانی خدمات انجام دینے والی قطری شخصیات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

صدر آصف زرداری نے امیرِ قطر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، جسے انہوں نے قبول کرلیا اور کہا کہ وہ آئندہ سال کے اوائل میں پاکستان آئیں گے۔

Comments

Comments are closed.