BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
دنیا

بی جے پی غریب ترین ریاست بہار میں اہم انتخاب کیلئے تیار

  • بہار میں کامیابی بی جے پی کو اگلے سال کے عام انتخابات سے قبل دیگر اہم ریاستوں میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے میں مدد دے سکتی ہے
شائع اپ ڈیٹ

بھارت کی غریب ترین ریاست بہار میں جمعرات کو انتخابات ہونے جا رہے ہیں، جہاں 13 کروڑ آبادی کے لیے سب سے بڑا مسئلہ روزگار اور معیشت ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) عوام کو مالی ترغیبات دے کر ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ ریاست پر مکمل کنٹرول حاصل کیا جا سکے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق بہار میں کامیابی بی جے پی کو اگلے سال کے عام انتخابات سے قبل دیگر اہم ریاستوں میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ ہندو اکثریتی ریاست بہار، جو آبادی کے لحاظ سے میکسیکو کے برابر ہے، شمالی بھارت میں واحد ایسی ریاست ہے جہاں بی جے پی نے کبھی تنہا حکومت نہیں بنائی۔

ریاست کے بیشتر مکینوں کی طرح مظفرپور کی رہائشی راجکماری دیوی بھی غربت اور بے روزگاری سے پریشان ہیں۔ ان کے شوہر مزدوری کر کے روزانہ 400 سے 500 روپے کماتے ہیں، مگر اکثر کئی دن تک کام نہیں ملتا۔ بہار غربت کے اشاریوں میں پورے بھارت میں سب سے نیچے ہے، جہاں فی کس آمدن محض 52 ہزار 379 روپے سالانہ ہے۔

تاہم گزشتہ دہائی میں کچھ بہتری آئی ہے۔ 2016 میں 50 فیصد سے زائد آبادی کثیر الجہتی غربت کا شکار تھی، جو 2021 تک کم ہو کر تقریباً ایک تہائی رہ گئی۔

مودی نے ستمبر میں آٹھ ارب ڈالر کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا جن میں سڑکوں، ریل اور ہوائی اڈے کی توسیع، زرعی اسکیمیں اور خواتین کے لیے 10 ہزار روپے فی کس کی مالی امداد شامل ہے۔

بی جے پی کو ریاستی وزیراعلیٰ نتیش کمار کی جماعت جنتا دل (یونائیٹڈ) کی حمایت حاصل ہے، مگر اپوزیشن اتحادراشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) اور کانگریس سے سخت مقابلے کا سامنا ہے۔

انتخابات دو مراحل میں 6 اور 11 نومبر کو ہوں گے جبکہ نتائج 14 نومبر کو آئیں گے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق نتیجہ اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ عوام اپنے بہتر مستقبل کے لیے کس جماعت پر اعتماد کرتے ہیں۔

Comments

Comments are closed.