BR100 Increased By (0.89%)
BR30 Increased By (1.25%)
KSE100 Increased By (0.66%)
KSE30 Increased By (0.7%)
BAFL 58.67 Increased By ▲ 0.23 (0.39%)
BIPL 25.43 Increased By ▲ 0.23 (0.91%)
BOP 34.51 Increased By ▲ 0.52 (1.53%)
CNERGY 8.17 Increased By ▲ 0.06 (0.74%)
DFML 20.97 Increased By ▲ 0.13 (0.62%)
DGKC 196.09 Increased By ▲ 3.12 (1.62%)
FABL 89.99 Increased By ▲ 0.20 (0.22%)
FCCL 53.37 Increased By ▲ 0.54 (1.02%)
FFL 18.11 Increased By ▲ 0.16 (0.89%)
GGL 19.07 Increased By ▲ 0.10 (0.53%)
HBL 287.15 Increased By ▲ 1.65 (0.58%)
HUBC 215.38 Increased By ▲ 1.00 (0.47%)
HUMNL 10.80 Decreased By ▼ -0.08 (-0.74%)
KEL 8.13 Increased By ▲ 0.11 (1.37%)
LOTCHEM 28.05 Increased By ▲ 0.16 (0.57%)
MLCF 87.51 Increased By ▲ 1.00 (1.16%)
OGDC 322.50 Increased By ▲ 2.54 (0.79%)
PAEL 40.24 Increased By ▲ 0.82 (2.08%)
PIBTL 17.15 Increased By ▲ 0.48 (2.88%)
PIOC 272.00 Increased By ▲ 5.94 (2.23%)
PPL 230.48 Increased By ▲ 2.30 (1.01%)
PRL 34.94 Increased By ▲ 0.26 (0.75%)
SNGP 99.49 Increased By ▲ 0.31 (0.31%)
SSGC 26.88 Increased By ▲ 0.28 (1.05%)
TELE 8.66 Increased By ▲ 0.38 (4.59%)
TPLP 8.77 Increased By ▲ 0.55 (6.69%)
TRG 70.09 Increased By ▲ 0.38 (0.55%)
UNITY 11.73 Increased By ▲ 0.06 (0.51%)
WTL 1.29 Increased By ▲ 0.01 (0.78%)

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے اتوار کے روز اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت پاکستان آزادی صحافت کے تحفظ اور صحافیوں کے لیے محفوظ ماحول یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے۔

صحافیوں کے خلاف جرائم کے انسداد کے بین الاقوامی دن (2 نومبر) کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیرِاعظم نے کہا کہ آزاد صحافت ایک مضبوط، شفاف اور جمہوری پاکستان کی ضمانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن اس حقیقت کی یاد دہانی ہے کہ آزاد، باخبر اور ذمہ دار صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے۔ صحافی عوام تک حقائق کی رسائی ممکن بناتے ہیں اور سچائی کے علمبردار ہوتے ہیں۔

وزیرِاعظم ہاؤس کے میڈیا وِنگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ تشدد، دھمکیوں یا انتقام کے وہ تمام اقدامات جو صحافیوں کے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران ان کے خلاف کیے جائیں، دراصل آزادیِ اظہار رائے پر حملہ ہیں۔

اس موقع پر وزیرِاعظم نے ان تمام صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے سچ اور انصاف کے حصول میں مشکلات کا سامنا کیا، اور ان اہل خانہ سے اظہارِ یکجہتی کیا جن کے پیارے صحافت کے دوران جان سے گئے۔

انہوں نے مزید زور دیا کہ ہم تمام ضروری اقدامات کریں گے تاکہ صحافیوں کے خلاف جرائم کی مؤثر تحقیقات کو یقینی بنایا جا سکے، انصاف فراہم کیا جا سکے، اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

وزیراعظم نے عالمی برادری، میڈیا تنظیموں اور سول سوسائٹی پر زور دیا کہ وہ صحافیوں کے تحفظ اور آزادیِ اظہار کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔

Comments

Comments are closed.