BR100 Decreased By (-0.43%)
BR30 Decreased By (-0.76%)
KSE100 Decreased By (-0.34%)
KSE30 Decreased By (-0.32%)
BAFL 56.63 Increased By ▲ 0.16 (0.28%)
BIPL 24.82 Increased By ▲ 0.19 (0.77%)
BOP 29.90 Decreased By ▼ -0.22 (-0.73%)
CNERGY 12.68 Decreased By ▼ -0.30 (-2.31%)
DFML 18.74 Increased By ▲ 1.25 (7.15%)
DGKC 187.49 Increased By ▲ 0.27 (0.14%)
FABL 93.30 Decreased By ▼ -0.41 (-0.44%)
FCCL 51.25 Decreased By ▼ -0.40 (-0.77%)
FFL 14.46 Decreased By ▼ -0.03 (-0.21%)
GGL 18.80 Decreased By ▼ -0.24 (-1.26%)
HBL 302.00 Decreased By ▼ -1.78 (-0.59%)
HUBC 198.90 Decreased By ▼ -0.06 (-0.03%)
HUMNL 9.69 Decreased By ▼ -0.16 (-1.62%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.19 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
MLCF 90.30 Decreased By ▼ -0.93 (-1.02%)
OGDC 313.19 Decreased By ▼ -0.20 (-0.06%)
PAEL 34.97 Decreased By ▼ -0.27 (-0.77%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 233.31 Decreased By ▼ -6.31 (-2.63%)
PPL 219.38 Decreased By ▼ -1.98 (-0.89%)
PRL 89.70 Decreased By ▼ -1.52 (-1.67%)
SNGP 90.50 Decreased By ▼ -0.37 (-0.41%)
SSGC 23.17 Decreased By ▼ -0.13 (-0.56%)
TELE 7.38 Decreased By ▼ -0.23 (-3.02%)
TPLP 12.14 Decreased By ▼ -0.42 (-3.34%)
TRG 54.39 Decreased By ▼ -1.40 (-2.51%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان نہ صرف پاکستان کے سر کا تاج ہے بلکہ ہماری شمالی گزرگاہ اور چین کے ساتھ پائیدار دوستی کی علامت بھی ہے۔

صدر زرداری نے گلگت بلتستان کی 78 ویں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آپ نے سرحدوں کا تحفظ کیا، ترقی کو آگے بڑھایا اور پاکستان کا پرچم دنیا کی بلند ترین چوٹیوں تک پہنچایا۔

انہوں نے گلگت بلتستان کو ترقی، انصاف اور مساوات کی مثال بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

صدر نے کہا کہ پچھلے سات دہائیوں میں گلگت بلتستان کے عوام پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ چلتے رہے ہیں۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے گلگت بلتستان میں روزگار، تجارت اور روابط کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر وادی اور گائوں میں سب کیلئے مشترکہ خوشحالی لانے کیلئے مواقع کی فراہمی کو یقینی بنانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔

گلگت بلتستان کے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس خطے کی آزادی ہمیں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کے ناتمام سفر کی یاد دلاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو پاکستان کے پرچم تلے آزادی اور حقوق حاصل ہیں جبکہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کو جابرانہ تسلط کا سامنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ پاکستان کے پرچم تلے آزادی اور حقوق سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، وہ قابض قوتوں اور مظالم کا سامنا کر رہے ہیں۔ ہم ان کے ساتھ بھی کھڑے ہیں، جب تک کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قراردادوں اور اپنی امنگوں کے مطابق آزادی حاصل نہ کر لیں۔

صدر زرداری نےکہا کہ اس خطے کی تاریخ ناقابل فراموش بہادری اور قربانیوں کے واقعات سے بھری ہوئی ہے۔

صدر نے ذکر کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی حکومت نے ہمیشہ اس خطے کی ترقی اور خوشحالی پر توجہ مرکوز کی ہے۔

Comments

Comments are closed.