BR100 Decreased By (-0.15%)
BR30 Decreased By (-0.5%)
KSE100 Decreased By (-0.12%)
KSE30 Decreased By (-0.13%)
BAFL 57.18 Increased By ▲ 0.31 (0.55%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.27 Decreased By ▼ -0.08 (-0.26%)
CNERGY 13.04 Decreased By ▼ -0.08 (-0.61%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 190.40 Decreased By ▼ -2.05 (-1.07%)
FABL 94.11 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
FCCL 52.61 Decreased By ▼ -0.18 (-0.34%)
FFL 14.58 Decreased By ▼ -0.14 (-0.95%)
GGL 19.25 Decreased By ▼ -0.31 (-1.58%)
HBL 306.30 Increased By ▲ 0.20 (0.07%)
HUBC 200.92 Decreased By ▼ -0.50 (-0.25%)
HUMNL 10.01 Decreased By ▼ -0.15 (-1.48%)
KEL 6.17 Increased By ▲ 0.08 (1.31%)
LOTCHEM 26.45 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
MLCF 92.61 Decreased By ▼ -0.55 (-0.59%)
OGDC 315.44 Decreased By ▼ -1.29 (-0.41%)
PAEL 35.31 Decreased By ▼ -0.32 (-0.9%)
PIBTL 14.70 Increased By ▲ 0.02 (0.14%)
PIOC 242.11 Decreased By ▼ -1.10 (-0.45%)
PPL 223.60 Decreased By ▼ -3.31 (-1.46%)
PRL 92.40 Decreased By ▼ -0.62 (-0.67%)
SNGP 91.98 Increased By ▲ 0.14 (0.15%)
SSGC 23.70 Decreased By ▼ -0.11 (-0.46%)
TELE 7.80 No Change ▼ 0.00 (0%)
TPLP 12.72 Decreased By ▼ -0.25 (-1.93%)
TRG 56.51 Decreased By ▼ -0.05 (-0.09%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)

یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے صدر زبیر طفیل نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جانب سے پالیسی شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے ملکی صنعت کی ترقی میں بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کاروباری برادری مسلسل مطالبہ کر رہی ہے کہ مرکزی بینک شرح سود کو سنگل ڈیجٹ تک کم کرے، لیکن اس مطالبے کو نظرانداز کر دیا گیا ہے۔ زبیر طفیل نے کہا کہ شرح سود کو زمینی حقائق کے برعکس برقرار رکھا گیا ہے جس سے کاروباری حلقوں میں گہری تشویش پیدا ہوگئی ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ مہنگائی بڑی حد تک قابو میں آچکی ہے اور اس صورتحال میں شرح سود میں 2 سے 3 فیصد کمی کی توقع کی جا رہی تھی۔ ان حقائق کو نظرانداز کرتے ہوئے شرح سود برقرار رکھنا موجودہ معاشی حالات میں ناقابلِ یقین فیصلہ ہے۔

زبیر طفیل نے مزید کہا کہ اگر مانیٹری پالیسی کمیٹی کے لیے شرح سود میں 2 یا 3 فیصد کمی کرنا مشکل تھا تو کم از کم ایک فیصد کمی کا اعلان تو کیا جانا چاہیے تھا تاکہ صنعتی ترقی کو سہارا ملے اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ملک کی صنعتیں پہلے ہی ناقابلِ برداشت بجلی اور گیس ٹیرف کے باعث شدید دباؤ کا شکار ہیں جس سے کاروبار کی لاگت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، وہ مزید مہنگے قرضوں کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتیں۔

زبیر طفیل نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا یہ اقدام نئی سرمایہ کاری کو مایوس کرے گا اور پاکستان میں صنعتی ترقی کی رفتار کو سست کر دے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.