BR100 Increased By (1.56%)
BR30 Increased By (1.52%)
KSE100 Increased By (1.33%)
KSE30 Increased By (1.4%)
BAFL 57.80 Increased By ▲ 0.60 (1.05%)
BIPL 27.40 Increased By ▲ 0.51 (1.9%)
BOP 34.48 Increased By ▲ 0.79 (2.34%)
CNERGY 10.92 Increased By ▲ 0.31 (2.92%)
DFML 18.41 Increased By ▲ 0.36 (1.99%)
DGKC 213.50 Increased By ▲ 3.60 (1.72%)
FABL 102.19 Increased By ▲ 3.24 (3.27%)
FCCL 54.80 Increased By ▲ 1.06 (1.97%)
FFL 16.76 Increased By ▲ 0.30 (1.82%)
GGL 24.23 Increased By ▲ 0.41 (1.72%)
HBL 305.75 Increased By ▲ 3.33 (1.1%)
HUBC 222.25 Increased By ▲ 3.31 (1.51%)
HUMNL 10.74 Increased By ▲ 0.20 (1.9%)
KEL 7.44 Increased By ▲ 0.16 (2.2%)
LOTCHEM 30.04 Increased By ▲ 0.39 (1.32%)
MLCF 97.70 Increased By ▲ 1.34 (1.39%)
OGDC 322.00 Increased By ▲ 3.78 (1.19%)
PAEL 42.81 Increased By ▲ 1.04 (2.49%)
PIBTL 17.21 Increased By ▲ 0.40 (2.38%)
PIOC 302.30 Increased By ▲ 5.68 (1.91%)
PPL 224.12 Increased By ▲ 3.95 (1.79%)
PRL 52.65 Increased By ▲ 3.60 (7.34%)
SNGP 107.90 Increased By ▲ 1.77 (1.67%)
SSGC 29.60 Increased By ▲ 0.46 (1.58%)
TELE 8.98 Increased By ▲ 0.16 (1.81%)
TPLP 12.95 Increased By ▲ 0.44 (3.52%)
TRG 60.69 Increased By ▲ 0.47 (0.78%)
UNITY 10.18 Increased By ▲ 0.16 (1.6%)
WTL 1.25 Increased By ▲ 0.02 (1.63%)

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ صنعتی پلاٹس کو کم کرایوں پر دیا جائے گا ، تاکہ سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ وزیرِاعلیٰ پنجاب کی جانب سے گارمنٹس سٹی کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے اور فری زونز میں مشینری کی درآمد پر صفر فیصد ریٹ لاگو کر دیا گیا ہے۔

ایل سی سی آئی کے صدر فہیم الرحمٰن سیگل نے صوبائی وزیر کے بیان کا خیرمقدم کیا جبکہ اس جلاس میں سینئر نائب صدر تنویر احمد شیخ، نائب صدر خرم لوذی، سابق صدور میان انجم نثار، سابق سینئر نائب صدور علی حسام اصغر، ظفر محمود چوہدری اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔

چوہدری شافع حسین نے کہا کہ دو سال کے دوران صنعتی زونز میں بڑے اصلاحاتی اقدامات کیے گئے، جن میں خاص اقتصادی زونز (ایس ای زیز) کے وہ پلاٹس جو برسوں سے غیر استعمال شدہ تھے، اب منسوخ کیے گئے ہیں۔ اب اگر دو سال کے اندر پیداوار شروع نہیں کی گئی تو پلاٹس منسوخ ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی ای ڈی ایم سی اور دیگر صنعتی علاقوں میں سیکیورٹی، ہاؤسنگ اور بینکاری کی سہولیات بہتر کی جا رہی ہیں۔ ویوو موبائل جلد پاکستان میں مینوفیکچرنگ شروع کرے گا جبکہ فارما، پلاسٹک، فرنیچر اور لیتھیم بیٹریز کے نئے منصوبے بھی زیرِ عمل ہیں۔

صنعتی علاقوں کی توسیع شیخوپورہ، وہاڑی، ملتان، رحیم یار خان، بہاولپور، سیالکوٹ اور دیگر شہروں تک ہو رہی ہے اور سیالکوٹ میں 1400 ایکڑ پر نیا صنعتی اسٹیٹ اور سرجیکل سٹی بھی شروع کیا جائے گا۔

چوہدری شافع حسین نے واضح کیا کہ صنعتی زمین کا غلط استعمال برداشت نہیں کیا جائے گا اور جو سرمایہ کار پانچ سال میں فیکٹریاں قائم نہیں کریں گے، ان کے پلاٹس منسوخ کر دیے جائیں گے۔ صنعتی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور فیصلے کاروباری کمیونٹی سے مشاورت کے بعد کیے جائیں گے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.